🗓️
پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے، جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے کئی مضبوط حلقوں میں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔
ابتدائی اور غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں جے یو آئی ف صوبے کی حکمراں جماعت تحریک انصاف دھچکا دینے میں کامیاب رہی۔ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 64 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق تحصیل چئیرمین کے لیے جمعیت علماء اسلام ف 18 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کا 14 سیٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔
آزاد امیدوار 8 نشتوں کے ساتھ تیسرے نمبر جب کہ اے این پی بھی 8 سیٹیں لینے میں کامیاب ہو گئی،پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئی اور اب تک صرف تین نشستوں پر فتح حاصل کر سکی، جماعت اسلامی دو اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیٹ پر جیت سکی۔ صوبے کی سب سے اہم پشاور سٹی میئر کی نشست پر جے یو آئی نے میدان مار لیا اور الیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا۔
جے یو آئی کے زبیر علی کو 11 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی جب کہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش دوسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ صوبے کے 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار کامیاب رہا ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ گذشتہ روز ہوئی تھی جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما نے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کی ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
🗓️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رواں مالی سال 4 اداروں کی نجکاری کا
ستمبر
انسداد پولیو سے متعلق وزیر اعظم کا اہم بیان
🗓️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو مہم سے
دسمبر
شام سے واشنگٹن کا انخلاء
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: حالیہ مہینوں اور خاص طور پر گزشتہ دو ہفتوں کے
ستمبر
اسرائیلی فوج کی نافرمانی کے اسباب: صیہونی جنرل
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ایک سابق جنرل نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی
اگست
حزب اللہ مقبوضہ علاقوں میں بھی موجود ہے؛صہیونیوں کا اعتراف
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں کے پانیوں میں حزب اللہ
جولائی
امریکہ قازقستان سے کیوں دور رہے؟
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: وسطی ایشیائی امور کے ماہر اناطول لیون نے وجوہات بتاتے
جنوری
ناظرین اب ذائقہ دار ٹی وی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے
🗓️ 25 دسمبر 2021ٹوکیو(سچ خبریں) اب ناظرین ذائقہ دار ٹی وی سے بھی لطف اندوز
دسمبر
پورا متحدہ عرب امارات ہماری زد میں ہے:یمنی وزیر اطلاعات
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی
جنوری