?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 2 کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کو موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع مہمند میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گی تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے آپریشنز میں 13 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی، شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی شکست کا ذمہ دار کون؟
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے 7 اکتوبر 2023 کے آپریشن
جنوری
افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست، حریت رہنما نے بڑا بیان جاری کردیا
?️ 20 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست پر حریت رہنما
اگست
وزیر اعظم کا قوم سے جلد خطاب متوقع
?️ 19 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان
مئی
ریاض اور بنکاک کے تعلقات معمول پر
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایوت چان اوچا ریاض اور
جنوری
امریکہ میں اسرائیل کے سابق سفیر: اسرائیل کو ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: مائیکل اورین نے "ریڈیو 103 ایف ایم” کو انٹرویو دیتے
مئی
امریکی اور چینی صدور کی 6 سال بعد ملاقات
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر اور چینی صدر نے آج چھ سال بعد
اکتوبر
نواز شریف جتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے؛ خواجہ آصف
?️ 18 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے
ستمبر
اسرائیل دنیا میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سرفہرست
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں بچوں کے
جون