خام تیل کی مارکیٹ میں پاکستان میں بھی تباہ کن خبریں

S

?️

لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عالمی معیشت کیلئے ہلچل مچا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب میں اضافے اور پیدوار میں کمی کے باعث برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

7 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 80 ڈالر کی سطح کے قریب پہنچ چکی، اس وقت برینٹ کروڈ آئل ساڑھے 79 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر ٹریڈ کر رہا ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کے باعث تباہی کا شکار ہونے والی عالمی معیشت اب دوبارہ سے تیزی پکڑ رہی ہے، دنیا بھر میں انتہائی تیز رفتاری سے کرونا ویکسی نیشن کیے جانے کے بعد بیشتر ممالک میں معاشی سرگرمیاں بھی تیزی سے عروج پکڑ رہی ہیں، اسی باعث دنیا بھر میں خام تیل کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تاہم تیل کی پیدوار والے ممالک کی جانب سے پیدوار میں اضافے سے گریز کیا جا رہا ہے اور اسی باعث قیمتیں بے قابو ہو رہی ہیں۔ ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو رواں سال کے آخر تک خام تیل کی فی بیرل قیمت 90 ڈالرز کی سطح کو چھو جانے کا خدشہ ہے، جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے انتہائی منفی صورتحال ہو گی۔

خام تیل کی عالمی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی معاشی ماہرین نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی معیشت کیلئے انتہائی تباہ کن صورتحال ہے۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکیں، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ کا بل بھی 3 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکا۔

مشہور خبریں۔

عراقی پارلیمنٹ میں صدر دھڑے کے نمائندوں کی موجودگی ختم

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:  عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے آج اتوار کی

حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام

?️ 30 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ

مغرب عملی طور پر روس کے خلاف جنگ میں ہے:لاوروف

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک ٹی وی انٹرویو

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے

?️ 7 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

وزیر اعظم کا سعودی عرب میں تعینات سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم

?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 500,000 سے زیادہ کورونا کیسیز

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  فرانس نے منگل کے روز کورونری دل کی بیماری کا

ایران اور سعودی عرب ایک قدم اور قریب

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے

بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثناءاللہ

?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے