?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمن کا کہنا ہے کہ حکومت نے 27ویں ترمیم کا ڈرافٹ ہم سے شیئر کیا ہے، اس آئینی ترمیم پر اپنی پارٹی سے پہلے مشاورت کریں گے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پرسوں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ ہے، بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ میں معاملہ عوام سے شیئر کروں گا، انہوں نے حکومت کو کہا تھا کہ معاملہ عوام اور پارٹی میں لے کر جاؤں گا۔ شیری رحمن نے کہا کہ عوام کے حقوق پر کوئی یک طرفہ کلہاڑی تو نہیں مار سکتا، بل کے خدو خال پر سی ای سی میں مشاورت ہوگی، ہم ن لیگ کے اتحادی ہیں لیکن ہمارا الگ تشخص اور منشور ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسودے میں کافی چیزیں ہیں جن پر سینئر ممبران کی رائے لینی ہے، مسودے پر پارٹی اپنی رائے دے گی، پھر مسودہ پارلیمنٹ میں جائے گا پھر کمیٹی میں جائے گا۔ سینیٹر شیری رحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سوچنا پڑے گا کہ قانون سازی کرنا چاہتے ہیں تو کمیٹیوں میں آ کر کام کریں، بلاول بھٹو زرداری کی سوشل میڈیا پر پوسٹ طے شدہ تھی کہ وہ عوام کو بتائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئینی عدالت بنانے کا معاملہ میثاقِ جمہوریت میں شامل تھا، 18ویں ترمیم سے 1973ء کا آئین اصل شکل میں بحال ہوا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کے مفاد میں جو نہیں ہوگا وہ نہیں کریں گے: معید یوسف
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی
جون
حکومت میں ہوتے ہوئے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہے
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خریں) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ
ستمبر
امریکہ اور برطانیہ کا یوکرین کے لیے فوری فوجی امداد کا منصوبہ
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کییف کے دورے کے
ستمبر
انسٹاگرام نے بچوں کو خوشخبری سنا دی، نئے ورژن کی تیاری پر کام جاری
?️ 20 مارچ 2021نیوریارک(سچ خبریں)سوشل نیٹ ورکنگ سروس انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا
مارچ
وزیر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا غم و غصہ
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے
ستمبر
4 آزاد فلسطینی خواتین کی زندگی کی کہانی
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: سمیر ابونعمہ کو 1986 میں گرفتار کیا گیا تو وہ 26
اکتوبر
صیہونی حملوں میں ایران کے اسپتال اور ایمبولینسز کو نشانہ، متعدد امدادی کارکن شہید
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایرانی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل نے کرمانشاہ میں تین
جون
بھارت طالبان کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کرنے کا خواہاں؛ وجہ ؟
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان میں چین کے اثر
فروری