’حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھوں گا‘ عمران خان کا دوٹوک اعلان

?️

لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھوں گا، اگر بات چیت ہوئی تو پارٹی کے دیگر اراکین کریں گے اور اگر مذاکرات ہوں گے تو وہ صرف الیکشن کے نقطے پر ہوں گے۔

اُردو نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے تو خیر ان لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا، ہماری ٹیم بیٹھے گی لیکن بات تو صرف الیکشن کی ہے، اگر بات انتخابات کی طرف نہیں جاتی تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی بڑی بڑی باتیں چھوڑیں، پہلے تو الیکشن کے اوپر آئیں، جو قانون اور آئین کہتا ہے اور اگر آپ الیکشن ہی نہیں کروا سکتے تو کسی نے کس سے کون سے مذاکرات کرنے ہیں کیوں کہ اس وقت تو معاملہ ہی الیکشن کا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا معاملہ 90 روز میں الیکشن ہے، وہ 90 روز گزرتے جا رہے ہیں اور یہ آئین کی توہین ہو رہی ہے، اس کی بے حرمتی ہو رہی ہے، اگر آپ آئین کے اوپر نہیں چل رہے تو اس کے بعد مذاکرات کس چیزکے کرنے ہیں، اگر ابھی انتخابات نہیں ہوں گے تو پھر اکتوبر میں بھی انتخابات منعقد ہونے کے امکانات کم ہیں، ابھی تو فوری چیز ہے کہ 90 دن میں انتخابات ہوں گے یا نہیں ہوں گے، آئین جو کہتا ہے تو اگر یہ نہیں ہوں گے اور اگر ادھر سے نکل جاتے ہیں تو پھر اکتوبر میں کیوں ہوں؟ پھر آپ کہیں گے اگلے سال بھی کیوں ہوں؟ پھر تو جو طاقتور فیصلہ کرے گا تب ہی الیکشن ہوگا۔

ایک سوال کے جواب مین عمران خان نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی حالیہ تقسیم کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے اور یہ ان کی پرانی روش ہے، اس نے پہلے بھی 1997 میں سپریم کورٹ کو تقسیم کیا تھا، اپنے مفادات کے لیے اس نے سو فیصد سپریم کورٹ کو تقسیم کیا، اس کے پیچھے بیانات دے رہا ہے، اس کی بیٹی ججز کے خلاف بیانات دے رہی ہے، وہ فیصلہ نہ ماننے والے کون ہیں، اان کی حیثیت کیا ہے؟ سارے پاکستان کی قانونی برادری کو پتہ ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہونے چاہییں، آپ کہہ رہے ہیں کہ ۹۰ دن سے آگے چلے جائیں تو سپریم کورٹ نے 90 دن کا تو کہنا ہی ہے کیونکہ آئین میں یہ ہے، تو آپ ہیں کون کہنے والے کہ ہم نہیں مانتے۔

مشہور خبریں۔

حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، نیئر بخاری

?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے

امریکی اسلحہ سے فلسطینیوں کا قتل عام

?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے نائب صدر نے

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے تین اہم مقاصد

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:ہفتہ 27 جون کو ایران نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن

ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی

?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری

انصاراللہ کے عہدیدار: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو عرب ممالک کی آغوش میں واپس آنا چاہیے

?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک سینیئر رکن نے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کل سے دوبارہ شروع ہوں گے

?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت آئندہ 4 ماہ کے لیے آمدنی اور اخراجات

خضر عدنان کی شہادت کے جواب میں صیہونیوں کے لیے پیغام

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:سکیورٹی ماہرین نے خضر عدنان کی شہادت پر غزہ کی پٹی

شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے بارے میں صیہونی حکومت کا نیا دعویٰ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:       صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے