حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے باوجود انتظامی اور پنشن اخراجات 161 ارب روپے تک پہنچ گئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کے سول ایڈمنسٹریشن اور پنشن کی ادائیگیوں پر اخراجات گزشتہ 5 برسوں کے دوران مسلسل بڑھتے رہے ہیں، جب کہ سخت سرکاری کفایت شعاری پالیسی اور جارحانہ انداز میں عملے کی کمی کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ان اخراجات میں دوہرے ہندسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک جاری پہلی سہ ماہی میں ’سول حکومت کے انتظام‘ کے اخراجات میں 13 فیصد اضافہ ہوا، موجودہ مالی سال میں یہ اخراجات بڑھ کر 161 ارب 20 کروڑ روپے تک پہنچ گئے، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 142 ارب 50 کروڑ روپے تھے۔

یہ اضافہ اُس وقت سامنے آیا ہے، جب حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ نمایاں عملے میں کمی اور ساختی اصلاحات کے ذریعے اپنے اخراجات کم کر رہی ہے۔

یہ اضافہ اس لیے بھی قابلِ ذکر ہے کہ حکومت نے گزشتہ سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد آسامیوں کو ختم کر دیا تھا اور مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اُن کے ماتحت اداروں میں انضمام اور بندشوں کے ذریعے ’رائٹ سائزنگ‘ جاری ہے۔

مزید یہ کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے مختلف محکموں میں 54 ہزار مزید خالی آسامیوں کو ختم کر دیا ہے، جس سے خزانے کو سالانہ 56 ارب روپے سے زائد کی بچت ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مالیاتی اصلاحات کے تحت کئی وزارتوں اور ڈویژنز کے انضمام اور ساختی تبدیلیوں کا عمل بھی جاری ہے۔

اخراجات کے بڑھنے کا یہ رجحان نیا نہیں، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی سول حکومت کے اخراجات میں 8 فیصد اضافہ ہوا تھا، جب کہ اسی عرصے کے دوران مالی سال 2024 میں یہ اضافہ 29 فیصد تھا جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں تھا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں سول حکومت کے انتظامی اخراجات 89 ارب 50 کروڑ روپے تھے، جو اب تقریباً 80 فیصد بڑھ چکے ہیں، پورے مالی سال کے دوران سول حکومت کے انتظامی اخراجات کا بل 892 ارب روپے سے تجاوز کر گیا تھا۔

اسی طرح پنشن کے اخراجات بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں، موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پنشن کی ادائیگیاں 249 ارب 50 کروڑ روپے رہیں، جو پچھلے سال اسی عرصے میں 223 ارب روپے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ برس بھی پنشن کی ادائیگیوں میں 9 فیصد اضافہ ہوا تھا، گزشتہ 5 برسوں میں پنشن اخراجات میں تقریباً 125 فیصد اضافہ ہوا ہے، یعنی مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 111 ارب روپے سے بڑھ کر اب یہ اعداد و شمار کئی گنا ہو چکے ہیں، گزشتہ مالی سال کے اختتام تک پنشن کا مجموعی بل 911 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔

سول انتظامیہ اور پنشن جیسے سخت اور ماہانہ واجب الادا اخراجات کے برعکس، سرکاری اعداد و شمار نے سبسڈی کی ادائیگیوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ ظاہر کیا ہے، کیوں کہ حکومت انہیں مؤخر کر سکتی ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سبسڈی کی ادائیگیوں میں 6 گنا اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کے 20 ارب روپے کے مقابلے میں 120 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں حکومت نے صرف ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی جاری کی تھی، جب کہ اس سے پہلے کے دو برسوں میں یہ ادائیگیاں بالترتیب 93 ارب اور 74 ارب روپے تھیں۔

گزشتہ برس سبسڈی کا مجموعی بل 12 کھرب 98 ارب روپے تک جا پہنچا تھا۔

بظاہر، حکومت 2021 سے تمام شعبوں میں کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہے، جو مسلسل آئی ایم ایف پروگراموں کی سخت مالیاتی نگرانی کے تحت نافذ کی گئی ہے۔

جون میں حکومت نے مالی سال 2026 کے لیے بھی کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، جن میں ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری، مشینری و آلات کی خریداری اور وفاقی حکومت میں نئی آسامیوں کی تخلیق پر مکمل پابندی شامل ہے۔

تاہم مختلف وزارتیں، ڈویژنز اور ادارے کسی نہ کسی بہانے سے ان پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے طریقے تلاش کرتے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا حماس اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹے گی؟

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب صدر نے

دنیا کو غزہ میں جنگ سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیے :انٹرنیشنل ایمنسٹی

?️ 29 نومبر 2025 دنیا کو غزہ میں جنگ سے دھوکہ نہیں کھانا چاہیے :انٹرنیشنل

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد

یورپی حکام کی ٹرمپ کے بارے میں خوش فہمی

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:یورپی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے منتخب صدر

لیبیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:لیبیا میں سابق وزیر خارجہ نجلاء المنقوش اور اسرائیلی وزیر خارجہ

نیتن یاہو کی کابینہ مالی بحران میں غرق:اسرائیلی میڈیا

?️ 5 ستمبر 2025نیتن یاہو کی کابینہ مالی بحران میں غرق:اسرائیلی میڈیا اسرائیل کی اقتصادی

ہم روس کے خلاف معاشی جنگ کے لیے تیار ہیں: ٹرمپ

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف قرارداد کی منظوری

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کے روز مقامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے