وزیراعلی کا تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو سکول ایجوکیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کی ہے، تعلیمی اداروں کے لئے سکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دے دیا گیا۔ پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیو،عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سکیورٹی کے لئے اشتراک کار کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سکیورٹی بہتر بنانے ، سیف سٹی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں کیمروں کا فنکشنل ری ویو اورلاہور، راولپنڈی سمیت ہر شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گھروں اور مارکیٹوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کوسیف سٹی سے منسلک اور سماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کیلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اِسی طرح غیر قانونی طور افغانوں کے خلاف کارروائی موثر بنانے کیلئے پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی سی اوز، ڈی پی او متعلقہ علاقوں میں عمائدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز شریف نے حکم دیا کہ پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں کی سہولت اورآسانی کیلئے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، دوسرے صوبوں کے شہریوں کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ مرتب کرنے کا مقصدغیرقانونی افغانوں کے درمیان فرق واضح کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی نمایاں عوامی مقام ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی نگرانی سے خالی نہ ہو، پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، پنجاب کو محفوظ ترین بنانے کے لئے شہریوں کی بھی بھرپور معاونت کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نےعوام سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے ارد گرد مشکوک، مشتبہ افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور 15 پر فوری اطلاع دیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا امن وامان کی صورتِ حال پر اظہار اطمینان کیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو مشینری جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کا الخلیل میں فلسطینیوں کی ایک ہیکٹر سے زائد اراضی پر قبضہ

?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت کی افواج نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے

خطے کے 5 ممالک جنگ بندی کے خواہاں تھے: ٹرمپ 

?️ 9 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کو بتایا

آٹھویں سالگرہ کے موقع پر الحشد الشعبی کی فوجی پریڈ

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:   وزیر اعظم اور عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف مصطفی

  10  مارچ معاہدے کے مستقبل پر ابہام

?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: مظلوم عبدی اور شمال مشرقی سوریا کی مذاکراتی ٹیم کے دمشق

 صیہونی حکومت کی شام کے بحران سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش  

?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے شام میں

بیرونِ ملک دولت کا الزام: اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

?️ 3 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے

ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

?️ 20 ستمبر 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے

یورپی یونین کی غیر موثر ہتھیاروں کی پالیسی کا فائدہ

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: یہ یورپی یونین کے لیے ایک مہتواکانکشی ہدف ہے، جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے