?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیر اعظم لی کیانگ کے 14-15 اکتوبر کو اسلام آباد کے دورے سے قبل کراچی سے پشاور تک مین لائن-ون(ایم ایل۔ون) ریلوے ٹریک منصوبے کے لیے فنانسنگ معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایم ایل ون کراچی تا پشاور 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک منصوبہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت ریلوے اور خزانہ پر زور دیا کہ چین کے ساتھ اگلے چند روز کے دوران معاہدے کی فنانسنگ پر معاملات کو حتمی شکل دی جائے۔
اس کا مقصد ہائی پروفائل تقریب کے دوران سی پیک فیز-2 کے آغاز کا اعلان کرنا ہے، دونوں ممالک نے 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کے اس منصوبے پر مرحلہ وار عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے، جس کا پہلا مرحلہ کراچی سے ملتان تک اور دوسرا ملتان سے پشاور تک ہوگا۔
احسن اقبال نے دیگر تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ کسی بھی رکاوٹ کو دور کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ چینی وزیر اعظم کے دورے کے دوران زیادہ سے زیادہ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جائیں۔
تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے کم از کم تین وزارتوں کو اعلیٰ سطح کی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے اپنے پروجیکٹ پیش کرنے سے روک دیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، بحری امور اور اطلاعات و نشرات کے نمائندوں کو وزیر اور سیکریٹری دونوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اجلاس چھوڑنے کو کہا گیا۔
بعد ازاں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اطلاعات و نشریات کے سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شمولیت اختیار کی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ایس سی او کانفرنس سے قبل سی پیک منصوبوں پر ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں تمام متعلقہ وزارتوں نے شرکت کی، جو چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے متحد اور باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست سے فرار کا بڑھتا ہوا رجحان؛ تل ابیب بحران کا شکار
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا اور سماجی اداروں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے
مارچ
لبنانی ماہرین نے "سید مزاحمتی شہداء” کی لازوال میراث کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 7 اکتوبر 2025لبنان کے ملکی امور کے ماہرین نے ملک میں گزشتہ سال کی
اکتوبر
عمران خان کو ملنے والی خصوصی رعایتوں پر حکومت نالاں
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور اس کے
مارچ
کینیڈا کا ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم
?️ 10 نومبر 2024 سچ خبریں: شمالی امریکی ملک کینیڈا نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ
نومبر
اسرائیل کی نفسیاتی فوج پر ایک ٹریلین کا خرچ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو
فروری
معاشی اصلاحات سے افراطِ زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر قابو پالیا گیا، وزیرخزانہ
?️ 2 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
مئی
تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: معید یوسف
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا
فروری
صیہونی درندے فلسطینی شہداء کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ برطانوی میگزین کا انکشاف
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسے میں جب اسرائیل عالمی برادری کی ہلاکت خیز خاموشی
دسمبر