حکومت کا ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا  کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی و گیس چوری میں ملوث افرادکےخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدای دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔

ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایاجائے۔

وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کوہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ ایک ماہ میں تمام زیر التوا پروموشن کیسز کو نمٹایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست کے اختتام میں ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، سیاسی جماعتوں اور تاجروں نے ملک کے بھر میں احتجاج اور شٹرڈاؤن ہڑتالیں کیں۔

تاہم نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کے بل پر احتجاج امن و امان کا سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے۔

انوارالحق نے کہا تھا کہ ایک طرف ایک شہر میں جہاں بجلی کے بلوں پر احتجاج ہو رہا تھا اور بل جلائے جا رہے ہیں اور احتجاج ہو رہا ہے اور اسی شہر میں 200، 300 اور 500 میگا واٹ کی چوری ہو رہی ہے۔

06 ستمبر 2023 کو نگران وزیر توانائی محمد علی نے بجلی چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوگی اور بل ادا نہیں کیے جائیں گے اس وقت تک بجلی کی قیمتیں نیچے نہیں آئیں گی۔

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ رواں برس کے آغاز تک جاری رہا، ملک بھر سے اربوں روپے کی وصولیاں ہوئیں اور سیکڑوں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

مشہور خبریں۔

رام اللہ میں شہادت کی کارروائی میں دو صہیونی فوجی زخمی

🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   نابلس شہر کے جنوب میں واقع قصبے گیلاد کے قریب

کے پی کے حکومت کا غریب خاندانوں کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ

🗓️ 27 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے غریب خاندانوں کو لائف انشورنس فراہم

عمران خان کی کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید، 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

🗓️ 8 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران

عام انتخابات: 2 ریٹرننگ افسران کی الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی

🗓️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے

مزاحمتی میزائل نہاریا کو نشانہ بنانے مین کامیاب

🗓️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے نہاریہ شہر کے اندر سے کہا ہے

مصر اور امریکہ کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

🗓️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:حالیہ دنوں میں مصر نے روس، چین اور ترکی کے

کورونا پروگرام کے200 عرب ڈالر کہاں گئے؟

🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی وفاقی واچ نے اعلان کیا کہ کوویڈ 19 کے

ریپبلکنز کا بائیڈن کے خلاف سیاسی ہتھیار

🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس میں ریپبلکنز کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے