?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ جنگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مختلف قسم کی ادائیگیوں کیلئے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ملک میں کالے دھن کو روکنے، معیشت اور روپے کی قدر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، اس مقصد کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری کیلئے کام شروع کردیا ہے، ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہوگی جس طرح چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یوآن کے مساوی ہے۔
رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ نئی ڈیجیٹل کرنسی کاغذی نوٹ کی طرح لیگل ٹینڈر یعنی حکومت کی ضمانت کی بنیاد پر جاری ہوگی، جس کو اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، اس کیلئے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) کے نام سے ایک ادارہ کام کر رہا ہے جو اس کی لاگت اور دیگر عوامل کا جائزہ لے رہا ہے، پہلے مرحلے میں ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال بتدریج بڑھاتے ہوئے کاغذ سے بنے نوٹوں کو کم کیا جائے گا اور آگے چل کر 90 فیصد ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کا منصوبہ ہے، جس کے نتیجے میں کاغذی نوٹوں کا استعمال صرف 10 فیصد تک محدود ہوجائے گا۔
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز سے یہ بھی پتا چل سکے گا کہ رقم کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال ہوئی، اس طرح مانیٹری پالیسی بہتر اور مؤثر طریقے سے نافذ العمل عمل ہوسکے گی، اس مقصد کے تحت ہر قسم کی باریکی کو دیکھا جارہا ہے تاکہ ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کے بعد کسی قسم کے مسائل پیدا نہ ہوں۔


مشہور خبریں۔
زلمی کی کپتان اور کوچ کو منانے کی تمام کوشیشں نا کام
?️ 21 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ابھی پی ایس ایل ۶ شروع ہوئے ڈھنگ سے
فروری
ریاض نے 8 یمنی افراد اور 11 اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: سعودی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے منگل کے روز دعویٰ کیا
جون
اردوغان: جو بھی خاموش رہے وہ اسرائیل کا ساتھی ہے
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: ترک صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو
جولائی
زمان پارک میں ’حملہ‘ کرنے والے پولیس افسران کےخلاف قانونی کارروائی کریں گے، عمران خان
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مارچ
ایران کے نائب صدر کی عراق کے وزیر اعظم سے گفتگو
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: آج بدھ کو ایران کے نائب صدر محمد
ستمبر
مسجد اقصیٰ پر ایتمار بن گویر کے حملے میں فلسطینی کی شہادت
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن
جنوری
تل ابیب عراقی محاذ کھلنے سے بہت پریشان
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: آج کے منگل کے ایڈیشن میں، Maariv اخبار نے تل
نومبر
2,346 زخمی صہیونی فوجی سوروکا اسپتال منتقل
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:سوروکا اسپتال نے اس جمعہ کو اعلان کیا کہ غزہ جنگ
دسمبر