?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چولستان کینال کی تعمیر سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کی مداخلت پر منصوبہ نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ( ایکنک) کے ایجنڈے سے ڈراپ کردیا گیا اور منصوبے کی مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لینے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ چولستان کینال کی سی سی آئی سے منظوری کا فیصلہ برقرار رہے گا، نگران دور میں ایکنک نے چولستان کینال کی منظوری سی سی آئی سے مشروط کردی تھی۔
اس سے قبل سندھ کی مخالفت کے باوجود سمری ایکنک کو بھجوائی گئی تھی، وزارت منصوبہ بندی نے کابینہ ڈویژن کو ایکنک کے منٹس تبدیلی کی درخواست کی تھی۔
کابینہ ڈویژن سے ایکنک منٹس میں سے چولستان کینال کو نکالنے کی درخواست کی گئی تھی، وزارت منصوبہ بندی کامؤقف تھا کہ ایکنک منٹس میں چولستان کینال غلطی سے شامل ہوا۔
وزارت کا مؤقف تھا کہ ایکنک کا فیصلہ چولستان نہیں صرف گریٹر تھال کینال سےمتعلق تھا۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو چولستان کینال کی تعمیر پر اعتراض ہے، سرسبز پاکستان اقدامات کے تحت مختلف کینالز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
سندھ نے کینال کی تعمیر کو پانی کی دستیابی کو بڑھانے سے مشروط کیا ہے، حکومت سندھ کو خدشہ ہے کہ مجوزہ کینال کی تعمیر سے صوبے کے پانی کا حصہ کم ہوجائے گا۔
سندھ کا مؤقف ہے کہ مجوزہ کینال کی تعمیر سے قبل پانی کی دستیابی کو بڑھایا جائے، پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ چولستان کینال کو 4 ماہ سیلاب کا پانی ملے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت سندھ حکومت پنجاب کا مؤقف ماننے پر آمادہ نہیں ہے، چولستان کینال اینڈ سسٹم منصوبے پر 211 ارب 40 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔
منصوبے کے ذریعے لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کو زرعی مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا، منصوبے کے تحت 4 لاکھ ایکڑ اراضی کو زیرکاشت لایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
’غزہ‘ میں اسرائیلی اقدام ’نسل کشی‘ ہیں، جینیفر لارنس
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس میں فلسطین
ستمبر
رفح پر حملے کے حوالے سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان گہرے اختلافات
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے رفح شہر پر حملے کے حوالے سے
اپریل
اندونیشیا میں صیہونی جرائم کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:اندونیشیا کے دار الحکومت جکارتہ میں سینکڑوں انڈونیشین شہری امریکی سفارت
مئی
تل اویو میں اسرائیل کے لیے کوئی امن نہیں
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی غزہ کی حمایت اور صہیونی ریاست کے خلاف جارحانہ
مئی
صدرمملکت عارف علوی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
?️ 9 اکتوبر 2021دبئی (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اپنے دو روزہ سرکاری دورے
اکتوبر
ہم پر روس کی حمایت کا الزام حران کن:سعودی عرب
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ملک پر روس کی
اکتوبر
اسرائیل کی پیچیدہ صورتحال؛ شاباک کے سابق سرغنہ کی زبانی
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی خفیہ ادارے شاباک کے سابق سربراہ نے قابض حکومت
اپریل
ٹرمپ کا ارادہ ایک سینئر ایرانی افسر کو قتل کرنا تھا: مارک اسپیئر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر دفاع نے ایران کے ایک سینئر افسر
مئی