?️
اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ آئندہ ہفتوں میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہونے والا ہے اس کی قیمت فکس کر دی ہے وفاقی حکومت نے گندم کی کم سے کم امدادی قیمت ایک ہزار 800 روپے فی 40 کلو مقرر کردی۔
حکومت نے صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے گندم کے آٹے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گندم کی پیداوار سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تحفظ خوراک اور تحقیق سید فخر امام نے کہا کہ گندم کی کم سے کم امدادی قیمت ایک ہزار 650 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 800 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آئندہ ایک سال میں 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اجناس کی کوئی قلت نہ ہو۔
فخر امام نے کہا کہ ہم نے درآمد کے تخمینے کو حتمی شکل دے دی ہے اور مربوط طریقے سے صورتحال کو سنبھال رہے ہیں تاکہ صارفین کو کسی بھی وقت گندم کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر تحفظ خوراک نے کہا کہ رواں برس گندم کی پیداوار 2 کروڑ 62 لاکھ ٹن متوقع ہے جبکہ گزشتہ برس کی پیداوار 2 کروڑ 52 لاکھ ٹن تھی۔
انہوں نے کہا کہ فصلوں کے تخمینے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار ٹن، سندھ میں 40 لاکھ ٹن، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی مشترکہ پیداوار 92 لاکھ ٹن کا اضافہ ہوگا۔
پریس کانفرنس میں موجود پنجاب کے وزیر خوراک علیم خان نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے کے کسانوں کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے اور 2 ہزار روپے فی من گندم کی خریداری کرے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کے کم سے کم امدادی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے لیے یہ ایک بہت بڑی مراعات ہے جو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
علیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں رعایتی نرخوں پر گندم فلور ملز کو فراہمی جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی رہائی عام طور پر ایک ماہ کے لیے معطل کردی جاتی ہے جب خریداری تیز ہوتی ہے اس کے علاوہ فلور ملز کو بھی اس کی فراہمی جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس گندم کا ایک دانہ اسمگل نہیں ہوا تھا اور سارا ذخیرہ استعمال کیا گیا۔
وزیر خوراک علیم خان نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ اپنی گندم کی فصل کو نامزد مراکز میں لائیں جہاں سے انہیں نقد رقم ادا کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈل مین کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے:یورپی یونین
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر
برطانوی عدالت کے حکم نامہ میں شہباز شریف کا نام نہیں: شہزاد اکبر
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نےشہباز
ستمبر
اسرائیلی کریڈٹ کارڈ نیٹ ورک پر سائبر حملہ
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں
نومبر
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈریار محمد رند نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا
?️ 24 جون 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کے وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جون
بجلی مزید مہنگی
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا،
جون
عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں:سید حسن نصراللہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید مصطفی
مئی
21 ملین سے زائد زائرین کی کربلا میں موجودگی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:روضہ حضرت عباس کی انتظامیہ نے کربلا میں داخل ہونے والے
ستمبر
کراچی میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے
?️ 15 جون 2021کراچی(سچ خبریں) الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران
جون