حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی 6 روپے 30 پیسے بڑھادی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کےتیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق آج سےکیا گیا ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔

وزارت خزانہ نےگزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافےکا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔

پیٹرول آج سے 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا تھا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے نئے سال کے آغاز پر بھی پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی تھی، جس کا اطلاق یکم جنوری سے 15 جنوری تک کے لیے کیا گیا تھا۔

پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے، اور یہ متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر تقریباً 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کرتی ہے، قطع نظر اس کے کہ ان کی مقامی پیداوار یا درآمدات کچھ بھی ہوں، اس کے علاوہ آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کی جانب سے دونوں مصنوعات پر تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ سیل مارجن وصول کیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صارفین کو گوگل کا ایک اور بہترین فیچر دستیاب

🗓️ 19 مارچ 2021نیویارک (سچ خبریں) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے

اٹلی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری

🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:  اگرچہ رومی حکومت نے اس سال کے شروع میں اعلان

کُرم میں امدادی قافلے پر پھر فائرنگ، ڈرائیور زخمی، حملہ آوروں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ

🗓️ 17 فروری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خور و

ایسے ایوارڈ کا کیا فائدہ جسے وصول کرنے کے بعد وضاحتیں دینی پڑیں، نبیل ظفر

🗓️ 30 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار و ہدایت کار نبیل ظفر نے

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے امریکی میزائل سسٹم کی واپسی کا امکان

🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:تین امریکی ڈیموکریٹک نمائندوں نے اوپیک اور اس کے اتحادیوں کی

ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

🗓️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کے

امریکہ کی مکمل حمایت سے غزہ میں نسل کشی جاری

🗓️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے الکویت اسکوائر

مغربی کنارے میں اسرائیل کے سنہری دور کا خاتمہ ہونے والا ہے: عبرانی میڈیا

🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے میں اپنے سنہری دور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے