حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم ساتھ کھڑی ہے،شہزاد وسیم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے،اگر تنقید ہوتی ہے تو انہوں نے اس کا نام توہین رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمی سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ سامنے آئیں اور مقابلہ کریں،ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،پورے ملک کےعوام عمران خان شانہ بشانہ کھڑا ہے،عوامی مسائل کی بجائے یہاں ہر شخص اپنی مرضی کے فتوے دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اخلاقی طور پر کس قدر گر چکے ہیں کہ ایک مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی نہیں کی جا رہی،ماضی میں یہ دو جماعتیں این آر او لے چکی ہیں،کالی پٹیاں باندھ کر حلف اٹھائے اس وقت وہ انسان ٹھیک تھا۔

آئین اس سے بڑی بے توقیری کیا ہو گی جو آج سبق دے رہے ہیں کہ جو موروثیت ہے وہ جمہوریت ہے،یہاں ہر روز آئین شکنی ہو رہی ہے،غریب ریڑھی بان کو اسٹال لگا کر دئیے گئے تھے لیکن اس حکومت نے وہ بھی مسمار کر دئیے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھ پر بغاوت کا مقدمہ بنایا گیا کیونکہ الیکشن کمیشن کے جانبدار کردار پر بات کی،مجھے گھر سے صبح 3 بجے اٹھایا گیا اور دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔ فواد چوہدری نے غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے،آصف زرداری اور شریف خاندان نے ہمیشہ انتقامی کارروائیاں کیں۔

میرے چہرے کو کالے کپڑے سے ڈھانپا گیا اور تضحیک آمیز رویہ اپنایا گیا،مجھے گرفتار کرنے کا مقصد تحریک انصاف کی صفوں میں خوف پھیلانا تھا،پہلے بھی ہمارے رہنماؤں کو اٹھایا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان پر برما یا شمالی کوریا طرز کی حکومت مسلط ہے،جو کچھ ہو رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ سیاسی دشمنی ذاتی دشمنی میں بدل گئی ہے،آصف زرداری اور شریف خاندان نے ہمیشہ انتقامی کارروائیوں کیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عام آدمی اور مڈل کلاس کی جماعت ہے،ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی گئی۔

مشہور خبریں۔

جعلی آرڈیننس لا کر صدر زرداری کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی۔ پلوشہ خان

?️ 13 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر پلوشہ

عام لوگ امریکہ کو بہتر چلا سکتے ہیں یا کانگریس ارکان؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ زیادہ تر جواب دہندگان

اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں۔ مفتی منیب الرحمن

?️ 4 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت اور

رفح پر اسرائیلی فوج کے رفح پر وسیع زمینی، ہوائی اور بحری حملے

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح جنوبی غزہ کی پٹی میں

نواز شریف اور آصف زرداری کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کیا ہوگی؟ سابق وفاقی وزیر کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف پر

ایران لبنان کا دوست ملک ہے، حزب اللہ ختم ہونے والا نہیں: نبیہ بری

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے علی لاریجانی، ایران

غزہ جنگ کے بعد صحت کے بدترین بحران کا شکار ہے

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کے صحت کے ذرائع نے اس بات کی طرف

مصر ایک ایسے تنازعے کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے وہ برسوں سے گریز کر رہا ہے: المیادین

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: اماراتی اخبار ‘دی نیشنل’ کی ویب سائٹ نے مطلع ذرائع کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے