حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہیے:فواد چوہدری

فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری کی ابتدائی رپورٹ میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا وزیر اعظم کی احتساب سے متعلق پالیسی واضح ہے، جس پر بھی الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی  جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے  طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبرا نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کےدور میں میڈیا کےگلے بیٹھ جاتے تھے لیکن مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے، یہ ہی نظام میں تبدیلی ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ رنگ روڈ معاملے میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے رنگ روڈ کو 23 کلومیٹر تک بڑھایا گیا اس فیصلے سے حکومت کو 20 ارب روپے اضافی زمین کی خریداری کی مد میں دینے پڑے۔وفاقی وزیر نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو کہا گیا ہےتحقیقات کریں، کمشنر راولپنڈی کو کہا گیا کہ معاملے کو دیکھیں۔

کمشنر نے ابتدائی تحقیقات میں ان اطلاعات کی تصدیق کی ان کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے ساتھ مزید افسران اس اسکینڈل میں شریک تھے مزید تحقیقات کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضع ہے تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں یا کابینہ کے رکن افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے، الزامات لگیں گےتو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا، یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا۔

مشہور خبریں۔

جرمنی کا ایران سے اپنے جوہری پروگرام میں شفافیت کا مطالبہ!

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: جرمنی کے وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر

میر علی چیک پوسٹ حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ کا اظہارِ مذمت

?️ 17 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وفاقی وزیر

صیہونی کمانڈروں کا سب سے زیادہ ڈراؤنا خواب کیا ہے؟

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر صیہونی حکومت طویل عرصے تک لبنان کے جنوب میں

کارما کیا ہے اور اس نے موساد کی ناک کیسے رگڑی؟

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کارما ہیکنگ گروپ کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جو صیہونی

امریکی ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں؛وائٹ ہاؤس کا انتباہ

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں کورونا وباء کا بحران حالیہ دنوں میں اس ملک

کیا اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہے؟

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے مختلف میڈیا کے مطابق کہ اسرائیل نے ثالثوں

صیہونی حکومت کے ٹینکوں کا انڈونیشیائی ہسپتال پر حملہ

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ

پاک فضائیہ کا آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش

?️ 13 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فضائیہ نے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے