حکومتی اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھر عمران خان کو یقین دہانی کرائی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس اور وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پنجاب اور سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں فرق ہے، بنیادی اشیاء اب بھی پاکستان میں کم قیمت پر موجود ہیں، بلاول بھٹو سے کہتا ہوں مہنگائی کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے سامنے جلوس نکالا کریں، پنجاب میں چینی 90 اور کراچی میں 120 روپے فی کلو ہے، سندھ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم پیکج ختم کردیا ہے، سندھ میں گورننس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف بہت جد عوامی رابطہ مہم سے واپس آجائیں گے، شہبازشریف عوامی نہیں ایک سازشی آدمی ہیں، پتا نہیں شہبازشریف عوامی مہم پر کیوں نکل گئے ہیں، میرا خیال ہے شہبازشریف جلد واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو الیکشن ریفارمز پر اعتماد میں لیا، انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کو بریفنگ دی گئی، انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں سے حمایت مانگی گئی، اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اصلاحات پر حکومت کے ساتھ ہیں، کابینہ اجلاس میں بھی انتخابی اصلاحات سے متعلق بات چیت کی گئی، انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں، موجودہ حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں تیل خطے کے ممالک کے مقابلے میں سستا ہے، پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت138 روپے اور بھارت میں200 روپے سے زائد ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اہم فیصلوں پر کل قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکج کا بھی اعلان کرینگے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کے ہتھیار غائب ہونے پر صیہونی حکومت کو تشویش

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:نیوز ویک کے مطابق یہ وہ چیز ہے جس کی ماہرین

قدس فورس کا امریکہ اور اسرائیل کے نام اہم پیغام

?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے یہ بیان کرتے

عراق کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی ڈھانچے میں سوڈانی تبدیلیاں سرفہرست

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک حکم نامے

صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب حزب اللہ کی رضوان یونٹ

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمالی محاذ میں حزب اللہ کی رضوان

پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا وہ کوئی مذہبی جماعت کرتی تو اس کو دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہوتا، فضل الرحمٰن

?️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا

فلسطین میں سعودی عرب نے سفیر کیوں بھیجا؟

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ روز علاقائی میڈیا نے فلسطین میں سعودی عرب کے پہلے

ہم روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے: بائیڈن سلامتی مشیر

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پیر

ایران پر عائد پابندیوں کا پڑوسی ممالک پر اثر

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: مغرب اور امریکہ کے دوہرے رویے پر تنقید کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے