حکمران بار بار کہتے ہیں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی دھیلا ہوتا کیا ہے؟چوہدری پرویز الٰہی

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نام لئے بغیر مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ حکمران بار بار کہتے ہیں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی،دھیلا ہوتا کیا ہے؟ شہباز شریف نے اپنے دور میں ایک کام نہیں کیا جو قابل غور ہو۔جب کوئی اقتدار میں آتا ہے تو اسے پہلے اپنا اور اولاد کا پیٹ نظر آتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1977 میں پہلا الیکشن لڑا،اس وقت سے سے ہمارا حتساب ہو رہا ہے،ہر حکومت نے ہمارے خلاف احتساب کا شوق پورا کیا۔جو 30 سال سے حکمرانی کررہے ہیں انہوں نے صرف اپنے کیلئے کام کیا،کچھ داؤ پر بیٹھے ہیں کچھ نے داؤ لگائے۔

اب ان کو کچھ نہ نہیں ملنا،جب یہ لوگ بیرون ملک جاتے ہیں تو ہر طرف سے چور چور کی آوازیں آتی ہیں،پی ٹی آئی نے عوام میں شعور بیدار کیا جو قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کرپشن کے حوالے سے کچھ قوانین پرانے ہیں،کچھ قوانین کو اسمبلی سے تبدیل کرایا جائے گا اور عدالتی نظام میں بھی مل کر بہتری لائی جائے گی۔جو دہائیوں سے برسر اقتدار رہے انہوں نے کچھ نہیں کیا،یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ دھیلے کی کرپشن نہیں کی،ن لیگ کے اپنے لوگوں کہتے ہیں کہ ہمارے تک کچھ آنے نہیں دیتے۔ وزیر اعلٰی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ریسکیو 1122 بنایا جو آج بھی چل رہا ہے،یہ شرم الشیخ میں بھی جا کر بھی مانگنا شروع کر دیتے ہیں۔

عمران خان کی پارٹی سے جو کھڑا ہواس کو ووٹ خود ہی پڑنا شروع ہو جاتے ہیں،اگر ایمان مضبوط ہو تو کرپشن کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا،خود احتسابی کیلئے ہر ایک کو دینی احکامات پر عمل پیرا ہونا پڑا گا۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن قوانین میں کوئی کمی ہے تو ہم پورا کریں گے،عمران خان کے ایجنڈے کے مطابق نظام کو بہتر بنا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر حماس کا ردعمل

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے حال ہی میں عبرانی اخبار ہارٹز نے

ایرانی ڈرون کھیل کا نقشہ بدل سکتے ہیں:صیہونی اخبار

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ ایران کے نئے لانچرز اور

سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

?️ 27 اپریل 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات کی چوتھی سیریز کا سامنا

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات کی چوتھی سیریز

اسرائیل شام میں سلامتی اور استحکام کے لیے رکاوٹ

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں صیہونی حکومت کے قبضے میں توسیع اور مقبوضہ جولان

پنجاب میں عوامی شکایات نظر انداز بیوروکریٹس کو حکومت کا انتباہ

?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے صوبہ

نیٹن یاہو شکست سے بچنے کے لیے واشنگٹن کا محتاج

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ کرنل نے ایران کے صہیونی ریاست کے

کینیڈا کی حکومت ویکسین نا لگانے والوں کے سخت، خلاف ادائیگی کاٹ دی جائے گی

?️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:ا اے ایف پی کے مطابق ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے