?️
ریاض(سچ خبریں) دُنیا بھر کو کورونا وائرس کی وبا کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے حج صرف مملکت میں مقیم افراد تک محدود کر دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے منتظر لاکھوں پاکستانی عازمین کی اُمیدوں پر بھی اوس پڑ گئی تھی۔ اس بار یہ سُننے میں آ رہا تھا کہ سعودی عرب سے باہر مقیم افراد کو بھی حج کے لیے سعودی مملکت آنے کی اجازت دی جائے گی۔
تاہم ان کی تعداد محدود ہو گی۔ مگر یہ خبر درست ثابت نہیں ہوئی ہے۔حرمین شریفین کی جانب سے جاری ٹویٹر بیان میں کہا گیا ہے ” دُنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورت حال اور وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس بار 1442ھ کا حج صرف سعودی مملکت میں مقیم مقامی افراد اور غیر ملکیوں تک محدود ہو گا، جن کی گنتی 60 ہزار سے زائد نہیں ہو گی۔
سعودی وزارت حج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سال کے لیے حج پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حج صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی کر سکیں گے جن میں مقامی اور تارکین وطن شامل ہیں۔ اس طرح پاکستان کے ان لاکھوں افراد کو اس بار بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس بار حج بیت اللہ کی اُمید لگائے بیٹھے تھے۔
انہیں اُمید تھی کہ اس بار وہ بھی حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہوں گے۔ سعودی وزارت حج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس بار صرف 60 ہزار افراد کو حج کی اجازت ہو گی، یہ وہ افراد ہوں گے جو سعودی مملکت میں ہی مقیم ہیں جن میں مقامی اور غیر ملکی شامل ہیں۔ مملکت سے باہر کسی بھی شخص کو حج کے لیے سعودیہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی وزارت اطلاعات و نشریات ماجد القصبی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دُنیا بھر میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام سامنے آنے، اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور کئی ممالک میں سست رفتار ویکسی نیشن عمل کی وجہ سے فی الحال حج کی پالیسی اور طریقہ کار واضح نہیں ہو سکا ہے۔
تاہم اب جبکہ حج کی آمد میں وقت کم رہ گیا ہے، اس لیے اگلے چند روز میں وزیر صحت اور وزیر حج و عمرہ کی جانب سے حج کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا جائے گا۔ جس سے گومگو کی کیفیت بھی ختم ہو جائے گی۔ دونوں وزارتوں کورونا وائرس کے باعث درپیش صورت حال کو سامنے رکھ کر ہی فیصلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ حج کی ادائیگی اس طرح سے ہوپائے کہ سعودی مملکت اور دیگر مسلم ممالک میں وائرس کا پھیلاؤ ممکن نہ ہو، ا س لیے بہت زیادہ سوچ بچار کی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: صیہونی حکام کا اعتراف
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:کئی صیہونی سکیورٹی اور فوجی حکام نے ایک امریکی اخبار کو
دسمبر
فلسطینی بچوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی خطرناک
فروری
نیتن یاہوکسی بھیڑیے سے کم نہیں، انکے خلاف جنگی جرائم کی انکوائری ہونی چاہیے: وزیراعظم
?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
دسمبر
حکومت سندھ نے کے ایم سی کا امراضِ قلب کے بارے میں اہم فیصلہ
?️ 26 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کے زیر انتظام قومی ادارہ امراض قلب
دسمبر
حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عطیات اور میڈیکل رضاکاروں کی اپیل
?️ 8 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قصور کے سیلاب زدہ علاقوں
ستمبر
بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرنا بی جے پی حکومت میں ناممکن ہے، عمران خان
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور
نومبر
پارلیمانی اجلاس میں اپوزیشن کو شکست کی پریشانی واضح نظرآتی ہے
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
نومبر
ارشد شریف کا قتل، سیاست میں مداخلت سے انکار اور فیصلہ کن لانگ مارچ
?️ 28 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پیر کی صبح کا آغاز کینیا میں ارشد شریف
اکتوبر