حالات وہاں تک نہ لے کرجاؤ جہاں سے تم اور ہم واپس نہ آسکیں، مولانا فضل الرحمان

🗓️

مظفرگڑھ: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اداروں کا احترام ہے، ہم پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ ادارہ سمجھتے ہیں، اس میں عوام کے نمائندے ہونے چاہئیں، جاسوسی کا نمائندے نہ ہوں، اس لیے فروری کے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں کیوں کہ ووٹ عوام کا حق ہے اور حکومتیں عوام کی مرضی سے بنیں گی۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فوج کی عزت کرتے ہیں، انگریز سے آزادی تم نے حاصل نہیں کی، میرے اکابرین نے حاصل کی اگرہم 100 سال سے انگریزوں سے لڑسکتے ہیں تو ان سے بھی لڑسکتے ہیں، قائداعظم نے کہا تھا اس ملک میں جمہورہت ہوگی لیکن جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، 25 سال سے ہماری معیشت گرتی جارہی ہے۔

دوسری قومیں ترقی کر رہی ہیں اور ہم گرتے جا رہے ہیں، معیشت گرنے کی وجہ مخصوص گھرانے اور ادارے ہیں، 25 سال سے ہماری معیشت گرتی جا رہی ہے آج کسانوں کا برا حال ہے، ان سے گندم نہیں خریدی جا رہی، اس سفر میں جیل اور موت بھی آئی تو برداشت کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ ہمیں اداروں کا احترام ہے اور پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ ادارہ سمجھتے ہیں، وزیراعظمنے کہا اس ملک میں جمہوریت ہو گی لیکن جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، آپ کے پاس طاقت کا نشہ ہو گا ہمارے پاس قومی حمیت و غیرت ہے، تمہاری طاقت کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ تم عوام کے حق سے مذاق کرتے رہو ،یہ نہیں ہو سکتا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کہتے ہو کہ عوام کی کیا حیثیت ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی پولیس کی 70 سال بعد معافی

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس نے ایک ایسے شخص کے خاندان سے معافی مانگ

تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ناگزیر ہے :کل جماعتی حریت کانفرنس

🗓️ 23 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

افغان طالبان کی غیر ملکی افواج کو دھمکی

🗓️ 13 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے اس ملک میں غیر ملکی افواج کو دھمکی

صیہونی ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکہ

🗓️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:مقامی ذرائع نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں واقع صیہونی ڈیمونا ایٹمی

حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار

🗓️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی

تاریخ کی بد قسمتی؛ معاہدہ توڑنے میں امریکہ کا ریکارڈ

🗓️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کو بین الاقوامی معاہدوں سے دستبردار ہونے یا معاہدوں

فردوس عاشق کا اشیاء کی قیمتوں میں ناجائز اضافے پر برہمی کا اظہار

🗓️ 28 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس

انگلش شہر لیسٹر میں ہندو ، مسلم تصادم

🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:  انگلش شہر لیسٹر جہاں کی آبادی کا ایک حصہ ہندو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے