حافظ نعیم الرحمٰن کے ایم کیو ایم پر دھاندلی کے الزامات، متعدد ویڈیوز شیئر کردیں

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے مبینہ دھاندلی کی متعدد ویڈیوز شیئر کردیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے پولنگ شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی ایم کیو ایم پر دھاندلی کے الزامات لگائے اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے کارکنان پر ایم کیو ایم کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی سنوائی نہ ہو اور ساتھ ہی اس بات پر بھی انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم کو دوبارہ شہر میں مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ٹی وی چینلز ایم کیو ایم کی جانب سے کی جانے والی دھاندلی کو نہیں دکھا رہے اور ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا کہ شاید میڈیا کو بھی ایسے حالات نہ دکھانے کا پابند کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں ایسی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں نامعلوم اور نقاب پوش افراد اور خواتین کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر باکسز میں بیلٹ پیپلرز ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ بعض ویڈیوز میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر لوگوں کو توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر ایم کیو ایم کی جانب سے دھاندلی کی مبینہ ویڈیوز شیئر کیں اور اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایسی ویڈیوز کا نوٹس کیوں نہیں لیا اور میڈیا ایسی ویڈیوز کو نشر کیوں نہیں کر رہا؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے ایم کیو ایم کی مبینہ دھاندلی کی شیئر کی گئی ویڈیوز پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے انتہائی حساس جاسوسی مرکز کی سلامتی کی خلاف ورزی

?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے حساس ترین جاسوس

مصر اور صیہونی ریاست کے درمیان پس پردہ کشیدگی؛ رفح کراسنگ کا مستقبل کیا ہوگا؟

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں غزہ کی پٹی میں صیہونی ریاست کے

صدر زرداری کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات، مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط

?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے

وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سٹی ٹریفک پولیس مری کی سکولوں میں آگاہی مہم مزید تیز

?️ 22 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سٹی ٹریفک پولیس مری نے سکولوں میں

صیہونیوں کی اپنے مطالبات منوانے کی ناکام کوشش:جہاد اسلامی فلسطین

?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ

پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے: وزیر خارجہ

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات

چیلسی کلب نے افطار ضیافت کا اہتمام کرکے ماہ رمضان کو خوش آمدید کہا

?️ 17 مارچ 2023سچ خبریں:چیلسی کلب کی آفیشل ویب سائٹ نے ایک اعلان شائع کرتے

صیہونی حکومت کے جال میں پھنسنے سے بچنے میں حزب اللہ کی ہوشیار پوزیشن

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: رائی ال یوم کے چیف ایڈیٹر نے یہ بیان کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے