?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر مہلت مانگنے پر سپریم کورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر پنجاب پر برہمی کا اظہار کر دیا،سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے پراسیکیوٹر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سماعت کی جس میں پنجاب حکومت نے شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر شواہد پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے پراسیکیوٹر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا۔ التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا۔سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ کچھ ملزمان کے اعترافی بیانات پیش کرنا چاہتے ہیں۔
سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا۔
التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا۔سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ کچھ ملزمان کے اعترافی بیانات پیش کرنا چاہتے ہیں جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ شیخ رشید کےخلاف کیا شواہد ہیں؟۔شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ جن اعترافی بیانات کا حوالہ دے رہے وہ فائل کا حصہ ہیں۔ حکومت مہلت خود مانگتی ہے اور الزام عدالتوں اور ملزمان پر لگاتی ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کےخلاف کیا شواہد ہیں؟ شیخ رشید متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وہ کہاں بھاگ جائیں گے۔اس عدالت میں صرف قانون کے مطابق ہی فیصلہ ہوگا۔ زمین گرے یا آسمان پھٹے، عدالت میں قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہوگا۔وکیل نے کہا کہ جن اعترافی بیانات کا حوالہ دے رہے ہیں وہ فائل کا حصہ ہیں۔
اور حکومت مہلت خود مانگتی ہے اور الزام عدالتوں اور ملزمان پر لگاتی ہے۔ شیخ رشید کے وکیل سردار رازق نے سماعت اسی ہفتے مقرر کرنے کی استدعا کردی جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ ہفتے مقدمہ لگ جائے اس کی پروا نہ کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اے ٹی سی عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی تھی۔
عدالتی اہلکار کچھ دیر میں سماعت کیلئے نئی تاریخ مقرر کریں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت گزشتہ روزنہیں ہوگی۔تمام ملزمان کو جج کی چھٹی کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرنا تھی جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا۔جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی تھی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔ مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا تھا۔


مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا
جنوری
ترک صدر طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری، شہباز شریف شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری
جون
طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 14 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے
اپریل
وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی
ستمبر
رضاربانی کا تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی پالیسی پر نظر ثانی کامطالبہ
?️ 12 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ٹی
اگست
صیہونی حکومت کے قوانین اور عدالتوں کے لیے انتہائی دائیں بازو رہنماؤں کا منصوبہ
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی مظاہرین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے
اپریل
نابلس پر صیہونی فوجیوں کا حملہ،36 فلسطینی زخمی
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی کنارے کے مختلف
دسمبر
ایران کے جوہری پروگرام کی حیثیت کے بارے میں نیتن یاہو کی الجھنیں اور تضادات
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں:متضاد بیانات جو ان کی کنفیوژن کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی
جولائی