🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل حکام کی طرف سے ویڈیو لنک پر پیشی سے انکار کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے میرٹ پر فیصلہ سنانے کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جہاں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تاہم جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’آج عمران خان کی پیشی کی توقع ہے اور عدالتی حکم کے مطابق انہیں پیش کیا جانا ہے‘ جس پر جج محمد افضل مجوکہ نے ریمارکس دیئے کہ ’عمران خان کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عدالتی عملہ سے استفسار کیا کہ ’جیل حکام نے کوئی لیٹر لکھا ہے؟‘ عدالتی عملے نے جواب دیا کہ ’جی ایک لیٹر آیا ہے‘ جس پر عدالت نے ویڈیو لنک کی صورتحال پر استفسار کیا، جس پر عدالتی عملے نے کہا کہ ’جیل حکام سے چیک کرتے ہیں‘۔
اس موقع پر جج نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ ’آپ انتظار کریں ویڈیو لنک کا چیک کرتے ہیں‘، اس کے بعد عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا، تاہم عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو پیش نہ کیا جا سکا، جیل حکام نے اس کی وجہ انٹرنیٹ کی خرابی بتائی اور کہا کہ ’اسی باعث ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیشی ممکن نہیں ہوسکی‘، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اس پر عدالت میں درخواست دائر کردی گئی جو وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’عدالت میرٹ پر فیصلہ سنائے، یہ درخواستیں 23 اگست 2023ء کو گرفتاری سے پہلے دائر کی گئیں اور درخواست گزار عدالت میں پیش ہوتے رہے، اس وقت درخواست گزار جیل میں ہیں، عدالت متعدد مرتبہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت کی جانب سے ویڈیو لنک پر پیشی کے احکامات بھی جاری ہوئے جن کی تعمیل نہیں ہوئی، جیل حکام اور پولیس نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا اور اب بغیر پیشی میرٹ پر فیصلہ سنائے جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا، انصاف کا تقاضا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ سنایا جائے‘۔
مشہور خبریں۔
ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
🗓️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح
دسمبر
جولائی میں بائیڈن کا سعودی عرب اور مقبوضہ علاقوں کا دورہ
🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ وائٹ ہاؤس
جون
Kuta Offers Many Hotspots for People with Alternative Lifestyles
🗓️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے پر مبینہ حملہ
🗓️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے
جنوری
افغانستان کی سیاسی تنہائی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے: طالبان
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے
دسمبر
بی ڈی ایس تحریک کی اردن کار ریس میں اسرائیل کی شرکت کی مذمت
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل بائیکاٹ تحریک نے اردن میں ہونے والی کار ریس میں
فروری
عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار اور محسن کش آدمی ہے، وزیر اعظم
🗓️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم پر سخت
مئی
افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل ہونے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 2 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل
اگست