?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ جو شور شرابہ اسمبلی میں ہو رہا ہے ہم جمہوریت کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔
میں نے کیئر ٹیکر حکومت کا نام انڈر ٹیکر رکھا تھا،وزیرِ اعظم شہباز شریف کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
میں محمود خان اچکزئی کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سیاسی قیدیوں کی رہائی فوری عمل میں لائی جائے، امید تھی کہ وزیرِ اعظم صحافی اسد طور اور عمران ریاض کی رہائی کا اعلان کریں گے۔اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ امید تھی کہ وزیرِ اعظم پابند سلاسل صحافیوں کی رہائی کا اعلان کریں گے، صحافی قلم کے ذریعے ہمیں راہِ راست دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
بلوچستان کی خواتین اور بچے کچھ ڈھونڈنے دارالخلافہ آئے تھے، اسلام آباد کی سرد راتوں میں ان کا استقبال ٹھنڈے پانی سے کیا گیا۔ ان عورتوں اور بچوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیااس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ گوادر جس کے نام پر سی پیک بنایا گیا ہے، وزیرِ اعظم صاحب وہ جھومر ڈوب گیا ہے۔گوادر میں حالیہ تباہی میں گھرے لوگوں کے ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر بھیج دیتے تو بہتر ہوجاتا اس سے کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی اراکین اسمبلی نے مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیاہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا،سیاسی رہنماوٴں نے سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت کی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ ان کے الفاظ حذف کردیں، جس پر ایاز صادق نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی ذاتیات پر بات نہ کریں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی محمود خان اچکزئی کے گھر پر حملے پر مذمت کرتے ہوئے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال قرار دیا جبکہ عمر ایوب کا کہنا تھاکہ پولیس کی جانب سے گھر پر ریڈ کئے جانے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی جائے گی۔اسد قیصر نے کہاکہ محمود خان اچکزئی کے گھرپر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی محمود اچکزئی کے گھر پر رات گئے ریڈ کی مذمت کی اور محمود اچکزئی کے گھر پر ریڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مزاحمت کے لیے یمن کا تحفہ کیا ہے؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی
جون
متحدہ عرب امارات میں مکمل طور پر یہودی محلہ آباد ہوگا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: یو اے ای میں یہودی کونسل خاخام نے اعلان کیا
اپریل
بائیڈن کے دورے کا مشرق وسطیٰ میں نیٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے: اسرائیلی میڈیا
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے
جون
مقبوضہ جموں و کشمیر : مسرت عالم نے علماءکے جاری کردہ فتوے کو سراہا
?️ 8 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
یوکرین کے بعد غیر ملکی فوجی کہاں جائیں گے؟امریکی اخبار کی زبانی
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ان غیر ملکی فوجیوں کی اگلی
فروری
روس میں امریکی کمپنیوں کی واپسی؛ ریاض مذاکرات کا پہلا مثبت پیغام
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ
فروری
کیا یمن کو دوسرا شام بنایا جا سکتا ہے؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی
جنوری
سعودی عرب میں ہائی اسکول کی لڑکی کو 18 سال قید کی سزا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کے مسائل پر کام کرنے والی
ستمبر