جو بانی کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ سائیڈ پر ہوجائے۔ علیمہ خان کی پارٹی قیادت پر تنقید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پارٹی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بانی کے بیانیےکا بوجھ نہیں اٹھاسکتا، وہ سائیڈ پر ہو جائے، پارٹی ہماری اجازت کے بغیر بانی کی صحت پر کوئی بیان یا فیصلہ نہ دے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ایسے ریلیکس ہے جیسے بانی کا علاج ہوگیا ہے، بانی کی صحت کے معاملے پر پی ٹی آئی کی طرف سے کچھ ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہے، ‏بس بہت ہوگیا جو بانی کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا، وہ سائیڈ پر ہو جائے۔ علیمہ خان نے ہدایت کی کہ پارٹی ہماری اجازت کے بغیر بانی کی صحت پر کوئی بیان یا فیصلہ نہ دے، ہماری اطلاع یہ ہےکہ سرکاری ڈاکٹروں پر دباؤ ڈالا جارہا تھا، اب ہم پارٹی کو بند کمروں میں نہیں میڈیا کے سامنے آ کر پیغام دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے جو دعوے کیے ان کو کاؤنٹر نہیں کیا گیا، محسن نقوی سے معلوم ہوا بیرسٹر گوہر جیل جارہے ہیں، محسن نقوی سے اپنے اہلخانہ کی معلومات ملیں گی یا اپنی پارٹی سے؟ محسن نقوی نے بہنوں کو قصور وار کہا، اس بیان کا جواب کیوں نہیں دیا گیا، پارٹی خاموش ہے، ہمیں جو باتیں محسن نقوی سے پتا چل رہی ہیں وہ بیرسٹر گوہر سے پتا چلنی چاہیے تھیں، بانی نے کئی بار کہا کہ میرے وکلا سے کہیں کہ میرے کیسز لگوائیں، ہم آ کر بیٹھ سکتی ہیں تو وکلا کیوں نہیں آتے؟

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ اور بیرسٹر علی ظفر کہاں غائب ہیں؟ حامد خان سینیٹر بننے کے بعد نظر ہی نہیں آئے، بیرسٹر گوہر پارٹی چیئرمین بن گئے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیسز تک نہ لگوا سکے، ہم اچھی طرح جانتے ہیں پارٹی میں غدار کون ہے، شرم ناک ہے کہ پارٹی رہنما اکیلے محسن نقوی سے رابطے کرتے رہے، انہیں نہیں بتایا، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ان کی مشاورت کے بغیر کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے،میں وکیل ہوتی تو رات بھربیٹھ کرتیاری کرتی اورکیس فائل کرتی، جتنے وکلا کو ٹکٹ ملے ہیں، سارا سارا دن جیل کے باہرکھڑے ہوتے تھے، اب نظر نہیں آتے۔

مشہور خبریں۔

عالمی برادری نے اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، وزیر اعظم

?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

حلب جنگ میں اردگان کی موقع پرستی؟

?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: 2018 میں جب تہران میں آستانہ سربراہی اجلاس منعقد ہوا

Velicia Huston On growing up and growing older in Hollywood

?️ 10 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

واٹس ایپ نے اہم ترین فیچر پر کام شروع کر دیا

?️ 23 جنوری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب

’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

?️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’بلے‘ کا

پولیو کے مکمل خاتمے تک شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رہیں گے۔ وزیراعظم

?️ 28 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا انسداد پولیو کے لئے

غزہ میں امریکی منصوبے کی تفصیلات

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ

نائجیریا اور امریکہ کے درمیان سیکورٹی تعاون میں اضافہ

?️ 23 دسمبر 2025نائجیریا اور امریکہ کے درمیان سیکورٹی تعاون میں اضافہ امریکہ اور نائجیریا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے