🗓️
لاہور ( سچ خبریں ) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو کورونا پر یقین نہیں وہ بھارت کی صورتحال دیکھ لیں، اگر احتیاط نہیں کریں گے تو آئندہ پاکستان میں یہ مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔ ماسک پہننے سے 72 فیصد لوگ وبا سے بچ سکتے ہیں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ویکسی نیشن لازمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں کورونا سے 29 افراد انتقال کر گئے جب کہ آج 28 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور پہلی بار ہوا ہے کہ روزانہ رپورٹ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم ہوئی اور آج کورونا کے 901 کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نےکہا سخت پابندیوں کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو گئی ہے، ماسک پہننے سے 72 فیصد لوگ وبا سے بچ سکتے ہیں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ویکسی نیشن لازمی ہے اور پنجاب ویکسی نیشن میں سب سے آگے ہے، پنجاب میں 28 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا مریضوں کا مکمل طور پر فری علاج کیا جا رہا ہے، جہاں 2 ہزار 818 آکسیجن بیڈز میں سے ایک 804 زیراستعمال ہیں، اس وقت شعبہ صحت حکومت کی پہلی ترجیح ہے تاہم کورونا وبا ابھی موجود ہے اور ہمیں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا ہے، جو لوگ کہتے ہیں کورونا نہیں ہے وہ بھارت کی صورتحال کو دیکھیں اور اگر احتیاط نہیں کریں گے تو آئندہ پاکستان میں یہ مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔
وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کل ایک لاکھ 28 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے اور ایک لاکھ 40 ہزار روز کی ویکسی نیشن کا این سی او سی نے ٹارگٹ دیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو بھی فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کر دیا ہے ، 7 ہزار سے زائد لوگوں کے گھر پر ویکسی نیشن کر چکے ہیں ، اس وقت پاکستان میں 3 چینی ویکسین اور اسٹرازینیکا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ دوسری ڈوز لگوا رہے ہیں وہ یقینی بنائیں کہ سائنو فارم لگ رہی ہے یا اسٹرازینیکا ہے، 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے تاہم اپنے بزرگوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوائیں کیوں کہ کورونا سے مرنے والوں میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان، ایران کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کا راستہ اپنانا چاہیے، افغانستان
🗓️ 18 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی
جنوری
واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ
🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی
مارچ
روس کی یوکرین میں جنگ بندی پر مشروط رضامندی
🗓️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:روس نے یوکرین میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ
مارچ
پریگوزن کو لے جانے والے طیارے کے دو بلیک باکس ملے ہیں
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اعلان کیا کہ روس کو ماسکو کے
اگست
’تحریک لبیک پاکستان دہشتگردی میں ملوث نہیں‘ الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں جواب
🗓️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں یکم نومبر کو 2017 کے
اکتوبر
وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے کی خبر کی تردید کر دی ہے
🗓️ 23 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ جام
اکتوبر
اسرائیل نے پورے خطے کو دھماکوں سے بے نقاب کر دیا: میقاتی
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے آج لبنان کے
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے خوف و دہشت کا ماحول، حریت کانفرنس نے شدید مذمت کردی
🗓️ 21 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے خوف و
اپریل