جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف عاصم منیر کیلئے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا۔

تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، وفاقی کابینہ کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ سول اور فوجی افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 1987 میں انفنٹری بٹالین میں کمیشن حاصل کیا اور انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کیا۔

انہوں نے ایم ایس سی (گلوبل سیکیورٹی) کورس کرین فیلڈ یونیورسٹی، برطانیہ سے کیا، اپنے شاندار فوجی کریئر کے دوران انہوں نے مختلف کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائنمنٹس پر خدمات انجام دیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنی اہم اسٹاف تقرریوں کے دوران بطور بریگیڈ میجر 2 انفنٹری بریگیڈز، پاکستان کنٹیجینٹ یونائیٹڈ نیشنز مشن سیرا لیون، جنرل اسٹاف افسر گریڈ-1 (پلانز)، ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، وائس چیف آف جنرل اسٹاف، ایڈجوٹنٹ جنرل اور جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر فرائض انجام دیے۔

اپنی انسٹرکشنل تعیناتیوں میں انہوں نے اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ فیکلٹی میں خدمات انجام دیں۔

انہوں نے شمالی وزیرستان اور شقمہ وار زون میں انفنٹری بٹالین اور انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی اور ورکنگ باؤنڈری پر آپریشن ’المیزان‘ کے دوران انفنٹری ڈویژن اور 10 کور کی کمانڈ کی، انہیں جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر 27 نومبر 2022 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر مقرر کیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ کو بھی نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اپریل 1986 میں 23 فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں 17ویں او ٹی ایس کورس کی اعزازی شمشیر سے نوازا گیا تھا۔

وہ فوجی اسکول جاپان، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، ملائیشین آرمڈ فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوالالمپور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں، انہوں نے پبلک پالیسی اور اسٹریٹجک سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل کی ڈگری بھی حاصل کی۔

اپنے شاندار فوجی کیرئیر کے دوران انہوں نے مختلف کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائنمنٹس پر خدمات انجام دیں، ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں بطور بریگیڈ میجر انفنٹری بریگیڈ، جنرل اسٹاف افسر گریڈ-2 ان چیف آف جنرل اسٹاف سیکریٹریٹ، ڈائرکٹنگ اسٹاف ان کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور چیف آف اسٹاف آف اسٹرائیک کور شامل ہیں۔

اپنے کریئرکے دوران انہوں نے اپنے پیرنٹ یونٹ جس میں انہوں نے کمیشن حاصل کیا تھا یعنی 23 فرنٹیئر فورس رجمنٹ انفنٹری بریگیڈ، فورس کمانڈ ناردرن ایریاز اور 30 کور کی کمانڈ کی، انہوں نے سعودی عرب میں پاکستان کے تربیتی دستے کی قیادت بھی کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان کی دونوں اہم انٹیلی جنس ایجنسیوں ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرلز کی سربراہی کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے، وہ آرمی چیف مقرر ہونے سے قبل پاکستان آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل تھے۔

انہیں جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر 29 نومبر 2022 کو چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل ہیڈ کوارٹرز مقرر کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص

صہیونی فوج کے ہلاک ہونے والے اعلیٰ افسروں کی فہرست

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی فوج کی طرف سے شائع کردہ تازہ

ٹرمپ کی نیٹو سے باہر نکلنے کی شرائط

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنے ایک

متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد

?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک

صیہونیوں کی انصار اللہ کا مقابلہ کرنے لیے امریکہ سے مدد کی بھیک

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی تازہ رپورٹ میں انصار اللہ یمن کے

عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے حق میں ہیں یا مخالف؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: 27 بحرینی انجمنوں نے ایک بار پھر اس ملک اور

جنگ کا نتیجہ نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا خاتمہ ہو گا: ایرانی اہلکار

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: ایران نے صہیونی ریاست کے خلاف اپنی جنگی تیاریوں اور حملوں

یوکرین کو 2.5 بلین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین کے لیے ڈھائی ارب ڈالر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے