?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے اتنے دھوکے دیے کہ میں نے سبق سیکھا کہ کسی پر بھی آنکھیں بند کرکے اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔
خبرہار پروگرام میں میزبان آفتاب اقبال کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میری والدہ مجھے کہتی تھیں کہ یہ سیدھا سا ہے، لوگوں پر جلدی اعتماد کرتا ہے اور زندگی میں رُل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، جب کوئی دھوکا دیتا ہے تو خود کو بے نقاب کرتا ہے، وزیراعظم بننے کے بعد جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے جو دھوکے دیے وہ اتنا سادہ لگتا تھا کہ سارا دن کہتا تھا ہم ایک پیج پر ہیں لیکن آہستہ آہستہ پتا چلا کہ اس نے کتنے دھوکے دے کر آخر میں ہماری حکومت گرائی۔
عمران خان نے کہا کہ جب کوئی وزیراعظم بن جائے تو کسی پر اعتماد نہیں ہوتا کیونکہ اس سے پھر ملک کو نقصان پہنچتا ہے، اس لیے میں نے سبق سیکھا ہے کہ کسی پر بھی آنکھیں بند کرکے اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی لانے کے لیے قانون کی حکمرانی کا قیام لازم ہے جس کے لیے طاقت کی ضرورت ہے لیکن طاقت باجوہ کے پاس تھی، ذمہ داری میرے پاس تھی جس کا قانون کی حکمرانی سے کوئی مفاد نہیں تھا۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت تھی جو کہ بہت کمزور تھی، میں نے سمجھا کہ باجوہ سے زیادہ سچا کوئی نہیں ہے اور میں نے کبھی بھی غور نہیں کیا کہ باجوہ اور میرے مقاصد الگ الگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا تھا کہ یہ جو دو خاندان ملک سے پیسا چوری کرکے جارہے ہیں باجوہ بھی ان کو اتنا ہی بُرا سمجھتا ہوگا جتنا میں، لیکن بعد میں پتا چلا کہ وہ ان کے ساتھ ہی ملا ہوا تھا اور شہباز شریف کو بھی وہ ہی لایا تھا جو چوری کو برا نہیں سمجھتا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ سارے چور اوپر بیٹھ گئے اور جو لوگ ملک میں انصاف کی بات کرتے ہیں ان کو پولیس پکڑنے میں لگی ہے، یہ ہمارے ملک کی تاریخ کا سب سے بدترین وقت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک سے بہت پروفیشنل لوگ جاچکے ہیں جو کہ بہت بڑا المیہ ہے، لیکن ان سب کا ایک ہی حل ہے، الیکشن کا انعقاد جس کے بعد اس اندھیری رات کو ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
کرکٹ میں بہترین بلے باز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ پہلی بات تو مجھے کرکٹ دیکھنے کا اتنا وقت ہی نہیں ملتا کیونکہ میری زندگی میں پہلے ہی انتی انٹرٹینمنٹ چل رہی ہے اور نہیں تو گھر کے باہر یہ انٹرٹینمنٹ جاری ہوتی ہے لیکن موجودہ وقت میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بہت ہی لاجواب بلے باز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بہت وقت بعد اتنی صلاحیتوں والا بلے باز دیکھا ہے جس میں تکنیک، ٹیلنٹ اور ٹیمپرامنٹ موجود ہے اور اس میں آگے جانے کی بہت صلاحیت موجود ہے۔
بہترین باؤلر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے زمانے کا سب سے بہترین باؤلر مائیکل ہولڈنگ تھا اور موجودہ وقت میں ہماری ٹیم میں شاہین آفریدی بہت اچھا لگتا ہے جبکہ حارث رؤف بھی بہت اچھا کرکٹر ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ کے زمانے میں بہت زیادہ غصہ ہوتا تھا، لیکن سیاست میں آنے کے بعد غصے کو کنٹرول کیا کیونکہ اصل طاقت غصے کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوجی یونٹ 8200 کے کمانڈر کے مستعفی ہونے کی خبریں
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کے 8200
ستمبر
نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں
?️ 4 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تقریب
جنوری
عائشہ عمر کا شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہ کرنے کا اعلان
?️ 25 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ شادی
اپریل
فضائی آلودگی کا ہولناک پہلو، ادھیڑ عمر اور معمر افراد کی بصارت کو خطرہ
?️ 25 فروری 2021لندن {سچ خبریں} فضائی آلودگی کا ایک نیا ہولناک پہلو سامنے آیا
فروری
شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند، کراچی کی 5 بین الاقوامی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا
?️ 21 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک کے اکثر مقامات پر شدید دھند کے باعث
دسمبر
فالو اپ پروگرام کیلئے پاکستان کی بات چیت کے درمیان اہم مسائل حل ہونا باقی ہیں، آئی ایم ایف
?️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
اپریل
کیا ترکی لبنان میں سعودی عرب کی کمی کو پوراکرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان کے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کے درمیان بحران
نومبر
عمران خان کو اب ووٹوں کی چوری نہیں کرنے دیں گے:مریم نواز
?️ 27 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لا ہور میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز
فروری