جناح ہاؤس حملہ کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو قصوروار قرار دیدیا

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصوروار قرار دے دیا جب کہ عدالت نے عمران خان کی ہنگامہ آرائی کے وقت زیر حراست ہونے کی دلیل بے وزن قرار دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اے ٹی سی جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک میں تیار کی گئی سازش کے گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں، پراسیکیوشن کے مطابق زمان پارک میں 7 مئی اور 9 مئی کو اس سازش کو تیار کیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن کے مطابق خفیہ پولیس اہلکاروں نے خود کو پی ٹی آئی ورکرز ظاہر کرتے ہوئے اس سازش کو سنا تھا۔

تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے ایک سازش تیار کی کہ گرفتاری کی صورت میں دیگر قیادت ریاستی مشینری کو جام کردے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ وقوع کے وقت بانی پی ٹی آئی گرفتار تھے جب کہ پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری سے قبل سازش تیار کی گئی، جبکہ عمران خان کے وکیل کی دلیل میں وزن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی وقوعے کے وقت گرفتار تھے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور بانی پی ٹی آئی کو قصوروار قرار پاتی ہے، عمران خان کوئی معمولی آدمی نہیں، ان کی ہدایات اور بیانات کی ان کے حامیوں کی نظر میں ایک قدر ہے۔

عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دیگر قیادت نے عمران خان کی ہدایات کو مسترد کرنے کا سوچا تک نہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق تمام واقعات میں ملٹری تنصیبات، سرکاری اداروں اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے تحریری فیصلہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

جہاد اسلامی کے کمانڈروں کی شہادت موبائل فون کی وجہ سے ہوئی:زیاد النخالہ

🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے نیتن یاہو

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بیت المقدس کی شبیہ کی نقاب کشائی

🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں: بیت المقدس کی شبیہ کی نقاب کشائی کی تقریب افغانستان

حکومت سندھ سیلاب متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں انکی مدد کریگی، وزیراطلاعات سندھ

🗓️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ

آئندہ صدی میں زمین سے ٹکرانے والے سیارچے کی نمونوں کے تصاویر جاری

🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ماہ زمین پر پہنچنے والے خلائی جہاز میں موجود

پاکستان کے وزیر دفاع کا دہشت گردی کی تخلیق میں مغرب کے ساتھ تعاون کا اعتراف

🗓️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسکائی نیوز کے

ن لیگ کی قیادت کا نواز شریف سے واپس آ کر پارٹی کی کمان سنبھالنے کا مطالبہ

🗓️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سینئر لیگی قیادت نے پارٹی قائد نواز شریف کو

قومی اسمبلی کا اجلاس مزید تاخیر کا شکار، رات 8 بجے ہونے کا امکان

🗓️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس

پنڈورا پیپرز کےمعاملے پر وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

🗓️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے