?️
لاہور(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ 21 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ سراج الحق اس روز اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےقوم سے فلسطینیوں کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی، انہوں نے کہاہے کہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیے جنم لے رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی ویورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں، امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو نا چاہیے۔
سراج الحق کامزید کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو بیانات اور ٹویٹ سے آگے بڑھنا ہوگا، مسلم ممالک غزہ کےشہریوں کی جان و مال اورعزت و آبرو کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں۔
دوسری جانب غزہ کی موجودہ صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جبکہ او آئی سی کا ورچول اجلاس وزرائے خارجہ کی سطح پر ہو رہا ہے جو سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:پولیٹیکو نے جمعرات کی صبح امریکی حکام کے حوالے سے لکھا
جنوری
پٹرولیم کی قیمتوں کے متعلق حکومت نے لیا اہم فیصلہ
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید
اکتوبر
امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے تشدد کا اعتراف کیا
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے پرتشدد
دسمبر
امریکی حکام کو یمن میں شکست کا بھاری اعتراف
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ پینٹاگون کے حکام نے کانگریس
اپریل
کیا حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے؟صہیونی ذرائع ابلاغ کا دعوی
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی
جون
کیا تیونسی عوام صیہونی مخالف ہیں؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کی تجارتی تنظیموں کے ترجمان نے صیہونی دشمن کے
اگست
33000 فلسطینیوں کے قاتل کے خلاف بولنا یہود دشمنی ہے؟: امریکی سینیٹر
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر نے آج
اپریل
وزیراعظم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ خیبر پختونخوا سے لانے پر وزراء سے مشاورت
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین
مارچ