صیہونی وزیر جنگ کی حماس کو کھلی دھمکی؛ غزہ میں 12 گھنٹوں میں 100 فلسطینی شہید

صیہونی وزیر جنگ کی حماس کو کھلی دھمکی؛ غزہ میں 12 گھنٹوں میں 100 فلسطینی شہید

?️

سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے حماس کے رہنماؤں اور کمانڈروں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے، جبکہ غزہ میں صرف 12 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں تقریباً 35 بچے شامل ہیں۔ فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے 125 مرتبہ جنگ بندی معاہدہ توڑا ہے۔

اسرائیلی وزیر جنگ نے ایک بار پھر بےبنیاد بیان دیتے ہوئے حماس کے رہنماؤں اور کمانڈروں کو ٹارگٹڈ قتل کی دھمکی دی اور دعویٰ کیا کہ حماس کے کسی بھی کمانڈر کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

بدھ کے روز یسرائیل کاتس نے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی فوج نے گزشتہ روز کی کارروائی میں درجنوں عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور حماس کے کئی کمانڈروں کو ہلاک کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا امن منصوبہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے بہترین بہانہ ہے

دوسری جانب غزہ میں شہری دفاع کے حکام نے اس کے برعکس تصدیق کی ہے کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً 35 بچے بھی شامل ہیں۔

کاتس نے غزہ پر جاری وسیع حملوں اور متعدد بار سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ فوجی حملے، ہمارے اہلکاروں پر حملے اور لاشوں کی واپسی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا جواب تھے۔

جبکہ حماس نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ رفح میں پیش آنے والا واقعہ اور صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔

صیہونی وزیر جنگ نے حماس کو براہ راست دھمکی دی کہ اس کے رہنما اور کمانڈر محفوظ نہیں ہیں اور کہا کہ اس نے فوج کو ہدایت جاری کی ہے کہ حماس سے منسلک ہر ہدف کو پوری طاقت کے ساتھ نشانہ بنایا جائے، اس نے مزید کہا کہ یہ پالیسی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

کاتس نے دعویٰ کیا کہ جو بھی ہمارے فوجیوں پر حملہ کرے گا یا معاہدوں کی خلاف ورزی کرے گا، اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مزید پڑھیں:غزہ امن منصوبہ مشرق وسطی میں دیرپا امن کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعظم

ادھر غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا دفتر نے اعلان کیا ہے کہ آتش‌بس کے آغاز سے اب تک اسرائیل 125 مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

روس کا یوکرین پر شبانہ حملہ، فوجی گوداموں اور فولاد کے کارخانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

?️ 11 اگست 2026سچ خبریں:روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر رات

غزہ جنگ کے بغیر نیتن یاہو کی کابینہ ٹوٹ جائے گی: تل ابیب

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار معاریو نے صہیونی ریجم کے فوجی ذرائع کے حوالے

حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ خطرے میں

?️ 28 جون 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے لیے انتخاب

امریکہ نے 27 غیر ملکی اداروں کو بلیک لسٹ میں قرار دیا

?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: کامرس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر برائے صنعت و سلامتی (BIS) نے بدھ

قدس کی آزادی تک ہم مقاومت کی راہ پر گامزن ہیں: زیاد النخالہ

?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں:  طزیاد النخالہ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل

ترک وزیر خارجہ کے دورہ عراق کے اہم مقاصد 

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:عراق کے دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے

غزہ میں خواتین اور بچوں کے غیر انسانی حالات پر اقوام متحدہ کی ہولناک رپورٹ

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے ناصر

مجھے اپنے بچوں کو دیکھنے دو:فلسطینی قیدی صحافی کی فریاد

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ہاتھوں پکڑی جانے والی خاتون فلسطینی صحافی کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے