🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہا ہے کہ جس انداز سے شاہ محمود قریشی کو پولیس کی گاڑی میں دھکیلا گیا وہ قابل مذمت ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی مذمت کرتے ہیں، سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے شہری بھی ہیں اور انہیں عزت ملنی چاہیے، پولیس شہریوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے جیسے وہ ریاست کے دشمن ہیں۔
رضا ربانی نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس اور سول ملازمین نے سامراج کی طرز حکمرانی کو اب تک نہیں چھوڑا ہے، وہ شہریوں سے ایسا برتاؤ کرتے ہیں کہ ان کی سبکی کی جائے، اسلام آباد میں بھی پولیس نے پرامن بلوچ خواتین و مرد مظاہرین کے ساتھ بدسلوکی کی اور انہیں گرفتار کیا، شہریوں کے ساتھ گاؤں اور قصبوں میں ایسے واقعات ہونا معمول ہیں، مطالبہ کرتا ہوں کہ ملوث افسران کو ملازمت سے برطرف کرکے مثال قائم کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (27 دسمبر) سپریم کورٹ نے سائفرکیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی، روبکار ملنے پر شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا گیا کیا، تاہم اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے اِس کیس کے بارے میں تفتیش کی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
آئی ایف جے صحافیوں کی آواز دبانے اور اظہار رائے پر قدغن لگانے والے پیکا جیسے قوانین کے خلاف ہے .صدر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس
🗓️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا آئی ایف
فروری
روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے
🗓️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میںروپے کی قدر میں کمی کا
جون
تل ابیب کی منامہ میں خفیہ ملاقات
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: قابض فوج کے چیف آف سٹاف ہرٹز ہالوئے نے بحرین کے
جون
میں نے پیوٹن کے ساتھ کئی مہینوں سے کوئی بات چیت نہیں کی: میکرون
🗓️ 25 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے تصدیق کی کہ ان کی گزشتہ چند
جون
شام کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا اہم اعلان
🗓️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ شام
مارچ
پاکستان میں ویکسی نیشن کا ریکارڈ قائم
🗓️ 9 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایک دن کے دوران سب سے
فروری
نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکہ کو پیغام
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نے
مئی
قطر کے سابق وزیر اعظم کا صیہونی فوجی مہم جوئی کے بارے میں سخت انتباہ
🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:قطر کے سابق وزیر اعظم نے امریکہ کی حمایت سے صیہونی
جنوری