?️
اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظرثانی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ 26 اپریل 2021 کو سنایا تھا، عدالت نے 9 ماہ 2 دن بعد نظرثانی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس یحیٰی آفریدی کا اضافی نوٹ بھی فیصلے کا حصہ ہے، اضافی میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 19 جون 2020 کے فیصلے میں ایف بی آر کو تحقیقات کا حکم دیا گیا، ایف بی آر کو تحقیقات کا حکم دینا آرٹیکل 211 اور انکم ٹیکس آرڈیننس کی حدود سے باہر تھا، سپریم کورٹ سمیت کوئی بھی عدالت سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتی، جوڈیشل کونسل کو اختیار ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے خلاف کارروائی مثبت طریقہ کار سے کرے، ایسی کارروائی پر عدالتوں کو کونسل کی بالادستی اور آئینی آزادی برقرار رہنے دینی چاہیے، سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کو ایف بی آر کو کمشنر کی معلومات پر جج کے خلاف کارروائی کا حکم نہیں دے سکتی، سپریم جوڈیشل کونسل کو تحقیقات کا حکم دینا سپریم کورٹ کو فیصلہ کنندہ سے شکایت کنندہ بنا دیتا ہے، انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس کنندگان کے خلاف کارروائی کا مکمل طریقہ کار موجود ہے، سپریم کورٹ نے ٹیکس حکام کو کارروائی کا حکم آرڈیننس میں درج طریقہ کار کے خلاف دیا، سپریم کورٹ نے عبوری فیصلے میں ٹیکس حکام کو تحقیقات کا حکم دے کر قانون ساز کا کردار ادا کیا۔
ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر نے وزیر قانون کی مشاورت سے ایف بی آر کو تحقیقات کا کہا، شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کو غلط کام کی اجازت دینا وزیراعظم کے گڈگورننس کے اصول کی نفی ہے، یہ عمل غیرقانونی کام میں وزیر اعظم کی شمولیت کو بےنقاب کرتا ہے۔مزید برآں سپریم کورٹ کا فیصلہ جسٹس مقبول باقر جسٹس مظہر عالم ،جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین نے تحریر کیا۔
دس رکنی لارجر بینچ نے 6 چار کے تناسب سے سرینا عیسٰی کے حق میں فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے لارجر بنچ کے جاری کردہ تحری فیصلے میں کہا گیا کہ اہلیہ سرینا عیسٰی کی نظرثانی درخواستیں اکثریت سے منظور کی جاتی ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ اس عدالت کے جج سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، کوئی بھی شخص چاہے وہ اس عدالت کاجج کیوں نہ ہو اس کو قانونی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، ہر شہری اپنی زندگی، آزادی، ساکھ، جائیداد سے متعلق قانون کے مطابق سلوک کا حق رکھتا ہے، آئین کے آرٹیکل 9 سے 28 تک ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتے ہیں، اگر کوئی شہری عوامی عہدہ رکھتا ہے تو اسے بھی قانون کا تحفظ حاصل ہے، قطع نظر کسی عہدہ یا پوزیشن کے ہر پاکستانی شہری قانون کے مطابق سلوک کا حقدار ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی
ستمبر
امریکہ دنیا میں سب سے بڑا جوہری خطرہ ہے:چین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اس بات پر زور
مارچ
14 سینیٹرز کی ذاتی رائے پر مبنی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق
جنوری
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات
مئی
سعودی اتحاد کے کلسٹر بم دھماکے میں 10 یمنی بچے زخمی
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے حملوں میں چھوڑے گئے کلسٹر بم پھٹنے سے
ستمبر
چین، ٹرمپ کے 245 فیصدی ٹیرف کے نشانے پر!
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں چین کے
اپریل
پی ٹی وی کو نجی چینلز پیسے دیں یا پھر پارلیمنٹ پیسے دیا کرے
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت
اکتوبر
طالبان کا تہران کے اتحاد پر مبنی موقف کا خیر مقدم
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ
اکتوبر