?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کررہے ہیں۔
ڈان نیوز کو موصول ہونے والی ایف آئی اے کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ’ ایف آئی اے کو اطلاعات ملی ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام پر واٹس ایپ کے ذریعے جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں، اور شہریوں کے نام جعلی ایف آئی آرز میں ڈال کر انہیں دہشت زدہ کیا جا رہا ہے۔’
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے مزید کہا کہ’ یہ عناصر جعلی اور گمراہ کن ناموں کے ذریعے خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان پیغامات میں شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ان پر ’سائبر کرائمز اور دہشت گردی‘ جیسے سنگین الزامات لگائے جاتے ہیں۔’
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے وضاحت کی کہ وہ واٹس ایپ پر اس نوعیت کے پیغامات نہیں بھیجتی اور عوام سے اپیل کی کہ مشکوک پیغامات کی شکایات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درج کروائیں، جو سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے مجاز ادارہ ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ’ جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور کبھی بھی اپنی ذاتی اور مالی معلومات شیئر نہ کریں۔’
جعلی ایف آئی آر کی ایک کاپی بھی ڈان نیوز سے شیئر کی گئی، جو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعات 11H (فنڈ ریزنگ)، 11N (دفعات 11H تا 11K کے تحت سزا) اور 11Q (ضبطگی) کے تحت درج کی گئی تھی، ساتھ ہی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعہ 3 (منی لانڈرنگ کا جرم) اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 109 (ترغیب کی سزا اگر ترغیب دی گئی کارروائی وقوع پذیر ہو اور اس کی سزا کا کوئی واضح ذکر نہ ہو) اور 120B (فوجداری سازش کی سزا) بھی شامل کی گئی تھیں۔
8 اگست کو ایجنسی نے شہریوں کو اپنے نام پر بھیجے جانے والے ’ جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات’ سے خبردار کیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان عبدالغفار کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ’ ایف آئی اے کو اطلاعات ملی ہیں کہ کچھ نامعلوم افراد عوام کو ڈی جی ایف آئی اے کے نام پر جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات بھیج کر ہراساں کر رہے ہیں۔’
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ ان جعلی پیغامات میں عوام کو ڈی جی ایف آئی اے کے نام اور عہدے کا استعمال کرکے دہشت زدہ کیا جا رہا ہے’ ، اور یہ بھی بتایا گیا کہ جعلساز ان پیغامات پر ’ انتہائی خفیہ’ (Top Secret) کی جعلی مہر لگا کر انہیں مستند ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
5 اگست کو ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن نے بھی ایک الرٹ جاری کیا تھا، جس میں اس جاری فراڈ کے خلاف خبردار کیا گیا تھا، جس کا مقصد واٹس ایپ اکاؤنٹس پر قبضہ کرنا ہے، اور اس میں جعلی کالز کے ذریعے ایک کوڈ طلب کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے: گورنر پنجاب
?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تحریک
جولائی
تیل لوٹنے کے لیے یمنی بندرگاہ میں ایک بڑا جہاز داخل
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: المسیرہ نے یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی وزارت تیل کے
جون
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
?️ 5 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز
اپریل
پاکستان کی مدد: وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ ادا کیا
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب
اکتوبر
ٹرمپ کی جانب سے کیوبا کے خلاف امریکی تجارتی پابندیوں میں ایک سال کی توسیع
?️ 25 اگست 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں
اگست
عدالت نے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا
?️ 6 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاورہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر خیبرپختونخوا
مارچ
طالبان کا ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا مطالبہ
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان
اگست
افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل ہونے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 2 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل
اگست