جتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، مذہبی جماعت کے مستقبل کا فیصلہ وفاق کرے گا، عظمیٰ بخاری

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ ہتھیار بند جتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے جب کہ انتہا پسند جماعت (جو بظاہر تحریک لبیک پاکستان – ’ٹی ایل پی‘ کی جانب اشارہ ہے) کے مستقبل کا فیصلہ وفاق کرے گا۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے مذہبی وسیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے اپنا کیس تیار کر کے وفاق کو بھجوا دیا ہے اور آج کابینہ کے اجلاس میں اس سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر نے امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق وہ اقدامات تفصیل سے بتائے جو پنجاب حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں ٹی ایل پی کے احتجاج کے بعد اٹھائے جن میں اسلحے کے لائسنس اور اسلحے کی خرید و فروخت سے متعلق اقدامات بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس معطل کر دیے ہیں، جب کہ کچھ جعلی ڈیلرز کی دکانیں جن کے پاس لائسنس نہیں تھے، سیل کر دی گئی ہیں جب کہ اسلحے کی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور جیسا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں، اب پنجاب میں کسی کو بھی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں 10 لاکھ سے زائد افراد کے پاس اسلحے کے لائسنس موجود ہیں، ایسے صوبے میں جہاں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے پاس اسلحے کے لائسنس ہوں، وہاں امن و امان قائم رکھنا کتنا بڑا چیلنج ہے، اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں47 ہزار 918 سیکیورٹی کمپنیوں کے پاس اسلحے کے لائسنس ہیں جب کہ مختلف اداروں کو جاری کیے گئے لائسنسوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اسلحے اور گولہ بارود سے متعلق کچھ تفصیلات بھی شیئر کیں، جو ان کے مطابق ٹی ایل پی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تحویل سے برآمد ہوا، انہوں نے پس منظر میں اسکرین پر کچھ تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی کے مظاہرین نے ماضی کے احتجاج کے دوران پولیس سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان چھین لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا طریقہ واردات ہے، وہ پولیس کو گھیر لیتے ہیں، ان سے گاڑیاں، اسلحہ اور آنسو گیس گنز چھین لیتے ہیں اور بعد میں انہی کو استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2021 کے احتجاج میں انہوں نے 3498 آنسو گیس کے شیل، 23 آنسو گیس گنز، 326 اینٹی رائٹ کٹس، دو 12 بور پستول اور 11 سب مشین گنز چھینیں جب کہ حالیہ احتجاج میں پولیس پر چلائی جانے والی گولیاں انہی ہتھیاروں سے مطابقت رکھتی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حالیہ احتجاج میں ٹی ایل پی کے کارکنوں نے 8 پولیس گاڑیاں نقصان پہنچائیں اور ایک سب مشین گن، دو 12 بور پستول اور 945 گولیاں چھین لیں جب کہ مظاہرین نے 197 ہیلمٹ، 22 کٹس، 130 سیفٹی شیٹس، ایک آنسو گیس گن اور 984 آنسو گیس شیل چھینے، جو سب اینٹی رائٹ سازوسامان کا حصہ تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے متعلق مقدمات پر کام کرنے کے لیے ایک خصوصی پراسیکیوشن سیل قائم کیا گیا ہے، جس میں 559 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔ ان میں سے 161 کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ 190 عدالتی ریمانڈ پر ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمن کے بارے میں امریکی اور سعودی حکام کا تبادلہ خیال

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹم لنڈرکنگ نے ریاض

بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر  نئی پابندیاں عائد

?️ 11 جولائی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے

جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی، عمران خان، پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج

?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے چیئرمین

انگریزی اخبارات میں رہبر انقلاب کے بیانات کی عکاسی،ٹرمپ اس قابل نہیں کہ ایران سے بات چیت کرے

?️ 29 نومبر 2025انگریزی اخبارات میں رہبر انقلاب کے بیانات کی عکاسی،ٹرمپ اس قابل نہیں

اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر ہے، سربراہ کا وزیر پیٹرولیم کو انتباہ

?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹک ریفائنری لمیٹڈ  نے درآمدات پر آئل مارکیٹنگ

واشنگٹن ہوائی حادثے میں کوئی زندہ بچ سکے گا؟امریکی میڈیا کی زبانی

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:واشنگٹن میں طیارے کے حادثے کی جگہ پر انتہائی سردی کے

اسرائیلی معیشت میں طوفان کی وجوہات

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: سنہ 1948 میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر جعلی صہیونی ریاست

فواد چوہدری کا بڑا بیان، نوازشریف اور بانی ایم کیو ایم سیاسی لوگ نہیں

?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے