توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے لیے راولپنڈی سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آج طلبی کا سمن گزشتہ روز زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچا دیا۔

مذکورہ سمن مبینہ طور پر عمران خان کے وکیل کو موصول ہوا ہے، نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ تحائف کیس کے سلسلے میں آج عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف غیر ملکی معززین کی جانب سے انہیں دیے گئے کچھ سرکاری تحائف اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، ان میں وہ رولیکس گھڑی بھی شامل ہے جو انہوں نے مبینہ طور پر کم داموں میں خریدی اور پھر انہیں لاکھوں روپے میں فروخت کردیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر اختیارات کے غلط استعمال، اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی اور تحفے میں دیے گئے سرکاری اثاثے بیچ کر غیر قانونی فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ، کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت 1974 میں قائم کیا گیا محکمہ ہے جو حکمرانوں، اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس کو دیگر ممالک کی حکومتوں اور ریاستوں کے سربراہان اور غیر ملکی مہمانوں کی جانب سے دیے گئے قیمتی تحائف کو اپنی تحویل میں رکھتا ہے۔

یہ محکمہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور ان کی مبینہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہ کرنے اور جھوٹے بیانات اور غلط ڈیکلیریشن پر ان کی نااہلی کی وجہ سے حالیہ دنوں میں خبروں میں رہا ہے۔

توشہ خانہ قوانین کے مطابق تحائف اور اس طرح کی موصول ہونے والی دیگر اشیا کو کابینہ ڈویژن میں رپورٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 12 مارچ کو حکومت نے سال 2002 سے 2022 کے دوران توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والے سرکاری عہدوں کے حامل افراد کا ریکارڈ پبلک کردیا تھا جن میں سابق صدور، وزرائے اعظم، وفاقی کابینہ کے ارکان، سیاستدان، بیوروکریٹس، ریٹائرڈ جرنیل، جج اور صحافی بھی شامل ہیں۔

رواں ماہ وفاقی کابینہ نے ’توشہ خانہ پالیسی 2023‘ کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے تحت صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت دیگر سرکاری عہدیداروں پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے

?️ 7 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے 15

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی رہائی ملنے کے بعد پھر گرفتار

?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور

ترک تجزیہ کار کے مطابق انقرہ کی اسرائیل فہمی

?️ 20 جون 2025سچ خبریں: ترکی کے معروف تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ اردوغان

خطے کے استحکام میں شہید ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کیا کردار رہا

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: ہیلی کاپٹر حادثے کے دردناک حادثے میں آیت اللہ سید ابراہیم

عدالت نے رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

?️ 14 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء

چین کا تائیوان کے مسئلے پر امریکہ کو انتباہ

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا

ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہیں : سعودی وزیر خارجہ

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا

نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق

?️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے