’توشہ خانہ فہرست نامکمل‘، پی ٹی آئی کا جرنیلوں اور ججوں کی تفصیلات بھی جاری کرنے کا مطالبہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے توشہ خانہ کی فہرست کو نامکمل قرار دیتے ہوئے فوجی جرنیلوں اور ججوں کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات بھی جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

حکومت کی طرف سے 2002 سے 2022 تک ملنے والے غیرملکی تحائف کی تفصیلات جاری کرنے کے ایک دن بعد تحریک انصاف نے فوجی جرنیلوں اور ججوں کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات بھی جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں فواد چوہدری  نے کہا کہ توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات نے واضح کیا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان نے کس طرح توشہ خانہ کو لوٹا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ فہرست ایک اور ثبوت ہے کہ کس طرح ان خاندانوں نے پاکستان کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، گزشتہ 15 ماہ میں ان لوگوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس سے متعلق بے تہاشہ الزام عائد کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر کسی نے توشہ خانہ تحائف رکھنے کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا ہے تو وہ عمران خان ہیں جنہوں نے سب سے کم تحائف رکھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان نے واضح طور پر قانون کا غلط استعمال کیا اور کروڑوں روپے کے تحائف اپنے پاس رکھے اور یہاں تک کہ انہوں نے پائن ایپل کا باکس تک نہیں چھوڑا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ تحائف کی فہرست نامکمل ہے کیونکہ اس میں صرف 2002 کے بعد کا ریکارڈ شامل ہے۔

فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ 1988 سے حاصل ہونے والے تحائف کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں جس میں فوجی جرنیلوں اور ججوں کی طرف سے حاصل کیے جانے والے تحائف کی فہرست بھی اس میں شامل ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان میں مقدس ڈاکٹرائین کا خاتمہ ہونا چاہیے اور سیاست دانوں کے ساتھ ججوں اور جرنیلوں کے تحفوں کا بھی انکشاف ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کو یہ بھی درخواست کی ہے کہ ایک آزادانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دی جائے تاکہ اس بات کا تعین ہوسکے کہ آیا کہ حاصل کیے جانے والے تحائف کی قیمت قانون کے تحت ادا کی گئی اور ان کو ڈکلیئر کیا گیا یا نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ آصف نے لاکھوں روپے کی گھڑیاں رکھیں لیکن کیا انہوں نے وہ گھڑیاں ٹیکس ریکارڈ میں ظاہر کی ہیں، اور کیا فیڈرل بورڈ روینیو کے پاس ان سب تحائف کی تفصیلات ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ توشہ خانہ تحائف پر ایک آزادانہ کمیشن کو تفتیش کرنی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج قابض کابینہ سے کیوں غصہ ہے؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب

تل ابیب کا نیا اسکینڈل: یورپی ملک میں جاسوسی 

?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: فرانس کے مسلم کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس

یورپی انتخابات کے موقع پر فرانس کا میکرون کو زبردست تھپڑ

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: جرمن اخبار ہینڈلزبلاٹ نے اپنے ایک مضمون میں یورپی پارلیمنٹ کے

دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے کے موقف سے متفق نہیں ہیں: کسنجر

?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے وال اسٹریٹ جرنل

صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا

?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو

انسداد دہشتگردی کے لئے فیس بک کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

?️ 3 جولائی 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) دہشت گردی کی روک تھام میں

صیہونیوں میں یمنی فورسز کا خوف وہراس

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی افواج

ہم اسرائیل اور امریکہ کے حساس اہداف کو کچل دیں گے: یمن

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے کہا کہ حدیدہ میں شہری تنصیبات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے