?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تربیلا اور چشمہ کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم مکمل بھر گیا، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 242 فٹ ہے، اس وقت ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 72 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک کے دیگر دو بڑے آبی ذخائر یعنی تربیلا اور چشمہ پہلے ہی اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق بھر چکے ہیں۔
اس وقت ملک کے تینوں آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تینوں آبی ذخائر میں پانی کی یہ مقدار ملک کے زرعی شعبہ اور پن بجلی کی پیداوار کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔
اعلامیہ کے مطابق1967 میں مکمل ہونے والا منگلا ڈیم کم و بیش 6 دہائیوں سے ملک کے اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، منگلا ڈیم ضرورت کے وقت ملک میں زراعت کے لیے پانی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے جب کہ سیلاب روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور نیشنل گرڈ کو ماحول دوست اور کم لاگت پن بجلی فراہم کرتا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ منگلا ڈ یم کی تکمیل پر ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 58 لاکھ 80 ہزارایکڑ فٹ تھی، جو گاد اور مٹی بھرنے کے قدرتی عمل کے باعث 2004 تک کم ہو کر 46 لاکھ ایکڑ فٹ رہ گئی۔
مزید کہا گیا کہ 2004 میں واپڈا نے منگلا ڈ یم ریزنگ پراجیکٹ کا آغاز کیا، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بحال ہوئی بلکہ 29 لاکھ ایکڑ فٹ کے اضافہ سے یہ بڑھ کر 75 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگئی اور یوں منگلا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ بن گیا۔
منگلا ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے، جس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ تھی، تاہم بجلی پیدا کرنے کے آلات پرانے ہونے اور منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کی وجہ سے اضافی پانی دستیاب ہونے پر واپڈا منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کر رہا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ پراجیکٹ مر حلہ وار مکمل ہوگا اور اس کی تکمیل پر منگلا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائے گی۔


مشہور خبریں۔
پرویز الہٰی کا گجرات سے متعلق بیان اُن کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ عظمی بخاری
?️ 13 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، شبلی فراز
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ
مارچ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور اسپورٹس سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط
?️ 12 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اطلاعاتی
اکتوبر
شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس نے شام کے شہر ادلب میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں
اکتوبر
قدس کی تلوار سے بھی سخت جواب کا منتظر رہے دشمن: فلسطینی استقامت
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: قدس کے پرانے حصے میں فلیگ مارچ نامی اشتعال انگیز
مئی
عالمی برادری بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی دیکھے
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک
ستمبر
وزیر کی ملاقاتوں سے ’مفاہمتی مذاکرات‘ کی جانب بڑھنے کا اشارہ
?️ 19 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ نگران حکومت تمام
اکتوبر
چینی ویکسین کے حوالے سے محققین کی اہم تحقیق
?️ 19 جولائی 2021استنبول (سچ خبریں) چینی کمپنی سائنو ویک کی تیار کردہ کوویڈ 19
جولائی