تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا ڈی نوٹیفائی نوٹیفکیشن جاری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.

 چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی تھی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو جمعہ کے روزآرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کیا تھا.

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز منظور کرتے ہوئے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا جو ثابت ہو گیا پنجاب اسمبلی کے نااہل قرار دیئے گئے اراکین میں پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم، پی پی 288 ڈی جی خان 2 سے محسن عطا خان کھوسہ، پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد، پی پی 83 خوشاب 2 سے ملک غلام رسول اور پی پی 90 بھکر 2 سے سعید اکبر خان نوانی شامل ہیں.

نااہل قرار دیئے گئے صوبائی اراکین میں پی پی97 فیصل آباد ایک سے محمد اجمل، پی پی 125 جھنگ 2 سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 127 جھنگ 4 سے مہر محمد اسلم، پی پی 140 شیخوپورہ 6 سے میاں خالد محمود، پی پی 202 ساہیوال 7 سے ملک نعمان لنگڑیال، پی پی 158 لاہور سے عبدالعلیم خان، پی پی 224 لودھراں ایک سے زوار حسین وڑائچ، پی پی 228 لودھراں 5 سے نذیر احمد خان اور پی پی 237 بہاولنگر ایک فدا حسین‘پی پی 282 لیہ سے محمد طاہر، پی پی 273 مظفر گڑھ سے محمد سبطین رضا، مخصوص نشست پی پی 322 سے عائشہ نواز، مخصوص نشست پی پی327 سے ساجدہ یوسف، مخصوص نشست پی پی 364 سے ہارون عمران گل، مخصوص نشست پی پی 311 سے عظمیٰ کاردار، پی پی 167 لاہور سے نذیر احمد چوہان، پی پی 170 سے محمد امین ذوالقرنین، پی پی 272 سے زہرا بتول، پی پی 168 سے ملک اسد علی، پی پی 356 سے اعجاز مہیش شامل ہیں.

مشہور خبریں۔

دی اکانومسٹ میگزین کا ترکی میں اردگان کے سیاسی کھیل کا تجزیہ

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: ترکی میں ملکی تجزیہ نگاروں کے علاوہ بیرون ملک بہت

فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے، فلسطینی اتھارٹی نے متعدد افراد کو زخمی کردیا

?️ 28 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں)  فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطینی دانشور نزار

اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں صیہونی جرائم کے 380 دن

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: گزشتہ رات غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعات کے دفتر

بائیڈن کا بیٹا یوکرین میں فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہے

?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:  روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی

نیتن یاہو 4 دن کے بعد واشنگٹن سے تل ابیب پہنچے

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں: نیتن یاہو، اسرائیل کے وزیر اعظم، نے واشنگٹن میں چار

فلسطینیوں کے حق میں اقوام متحدہ کی قرارداد کے بارے خلیج تعاون کونسل کا بیان

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل، محمد جاسم البدیوی نے

شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کو بحال کرنےمیں کون سی رکاوٹیں ہیں

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شام کے ساتھ معمول اور سرکاری سفارتی تعلقات بحال کرنے

اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے تحویل میں لے لیا، پی ٹی آئی کا دعویٰ

?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے