?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین تکنیکی شقوں میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے وکلاءنے الیکشن کمیشن کے ایک بینچ کے سامنے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے پیچھے موجود روح کو شکست نہیں ہونی چاہیے.
رپورٹ کے مطابق منحرف اراکین صوبائی اسمبلی میں سے زیادہ تر نے مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف کے حق میں ووٹ دینے کے اقدام کا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پارٹی سے کوئی ہدایت نہیں ملی تھی.
انہوں نے طریقہ کار پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کبھی بھی شوکاز نوٹس موصول نہیں ہوئے جو رکن کو منحرف قرار دینے کے لیے ایک لازمی ضرورت ہے الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ کے روبرو تحریک انصاف کی نمائندگی کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے دلیل دی کہ آرٹیکل 63 اے کے پیچھے ایک مقصد سیاست سے انحراف کو ختم کرنا ہے.
سینیٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر منحرف ہونے والوں کی ڈی سیٹ نہ کیا گیا تو یہ انحراف کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہوگا تحریک کے وکیل فیصل فرید نے کہا کہ 25 اراکین صوبائی اسمبلی کو 7 اپریل کو ایک ہوٹل میں وزیر اعلیٰ کے فرضی انتخاب میں حصہ لینے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ انہوں نے اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار نہیں کیا اور جان بوجھ کر اپنی پارٹی کے موقف کو نقصان پہنچایا کمیشن کی جانب سے معاملے کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی.
تحریک انصاف کے منحرف اراکین نے اپنے جوابات میں انحراف کے اعلان کی صداقت اور ان کی نااہلی کے لیے اختیار کیے گئے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے عبدالعلیم خان نے اپنے جواب میں کہا کہ پارٹی سربراہ کی جانب سے انحراف کا اعلان قانونی اختیار کے بغیر کیا گیا جوکہ قانون کی نظر میں باطل ہے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد علی نے اسی آرٹیکل کی مبینہ خلاف ورزی جس کی وجہ سے انہیں نااہلی کے مقدمے کا سامنا ہے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ انحراف کے مجرم نہیں ہیں.


مشہور خبریں۔
جنگ غزہ کے اندر سے شروع ہوئی لیکن اس نے خطے کا چہرہ بدل دیا: ابو عبیدہ
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر ابو
جنوری
پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ
?️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر
دسمبر
اٹلی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: اگرچہ رومی حکومت نے اس سال کے شروع میں اعلان
نومبر
الجزائر میں ہولناک آتشزدگی؛ 40 سے زائد افراد ہلاک
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے دارالحکومت کے مشرق میں ایک خوفناک آتشزدگی نے 25
اگست
چین کی یونیورسٹی بم دھماکہ؛ 11 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:چین کی نانجنگ یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے سے نو افراد
اکتوبر
افغانستان پر طالبان کا قبضہ، بھارتی حکمرانوں میں ہلچل مچ گئی
?️ 17 اگست 2021نئی دہلی (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان پر اب طالبان نے
اگست
سیاسی بحران کا واحد حل مذاکرات ہیں: کاظمی
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی نے آج پیر کو
اکتوبر
قاہرہ شام کے ساتھ اتحاد اور استحکام کا خواہاں
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن نے مصر
اگست