?️
لاہور (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں ریلیف تو دے نہ سکی ہر ہفتے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے ، تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور پی ٹی آئی رہنماء محمود الرشید نے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے ، مرکز میں بڑے میاں ، پنجاب میں چھوٹے میاں آئینی اداروں کا تقدس پامال کر رہے ہیں ، مرکز میں من پسند اپوزیشن لیڈر بنا لیا ،پنجاب میں چھوٹے میاں نے اپنی اسمبلی ہی بنالی ، بڑے میاں تو بڑے میاں ، پنجاب کے چھوٹے میان سبحان اللہ۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں بلانا غیر قانونی اور مذاق ہے ، حکومت کو کئی مرتبہ کہا آئیں بجٹ پیش کریں لیکن یہ لوگ نہیں آئے اور اگر گورنر اجلاس برخاست کرتے ہیں تو سب سے پہلے سیکریٹری اسمبلی کو کہا جاتا ہے ، رولز کے تحت سیکرٹری اسمبلی گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں ، رولز کے تحت گورنر اجلاس بلاتے ہیں تو سیکریٹری اعلامیہ جاری کرتا ہے ، ایوان اقبال میں اجلاس بلانا غیرقانونی اور مذاق ہے ، اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے ، اس سے قبل وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی غیرقانونی تھا اب ایوان اقبال میں اجلاس بھی غیرقانونی ہوگا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ خواتین ارکان کی جانب سے درخواست آئی ہے کہ عطا تارڑ کے نازیبا اشاروں سے متعلق تحریک پیش کی جائے گی ، عطا تارڑ نے جو حرکتیں اور نازیبا اشارے کیے اس پر بات ہوگی ، عوام کو بتائیں گے یہ ن لیگ ہے اور ان کے ارکان کی حرکتیں دیکھیں
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے چیلنج ہے، وزیراعظم
?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم
جولائی
قاتل اور شہید کے درمیان موازنہ انصاف نہیں:سید حسن نصراللہ
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید قاسم سلیمانی
جنوری
ٹرمپ امریکی صدر بن جائیں گے تو نیٹو کے ساتھ کیا کریں گے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ سابق
اگست
غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی تجزیہ کار کا اہم اعتراف
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:صہیونیوں کے ایک معروف تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ غزہ
مئی
26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، اس کا زہر نکال دیا، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
نور مقدم کیس میں حکومت کا اہم فیصلہ
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے
اگست
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکہ اور مغربی ممالک کا رول
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ غزہ کی پٹی
فروری
پاک فوج کا قوم کے نام اہم پیغام
?️ 28 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے
مئی