?️
کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ کیلئے حوصلے، جمہوریت اور امید کی علامت ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ محترمہ نے اپنی زندگی جمہوری، ترقی پسند پاکستان کیلئے وقف کر دی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وہ خواتین کے حقوق، اقلیتوں کے تحفظ، غریبوں کی فلاح کیلئے لڑتی رہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست ہمدردی اور یقین محکم کی بنیاد پر استوار تھی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوجوان ناانصافی، عدم مساوات اور انتہاپسندی کے خاتمے اور نوجوان جمہوریت کی مضبوطی اور قومی اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے، ان کے بچے اور جیالے ان کے خواب کے محافظ ہیں، شہید محترمہ کا مشن ہماری ہر جدوجہد میں زندہ ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت پاکستان کی صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی تجارت کی تردید
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت تجارت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی
اپریل
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا
?️ 26 ستمبر 2022کراچی (سچ خبریں )مفتاح اسماعیل کے استعفے کے اور اسحاق ڈار کی
ستمبر
وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی:وزیر داخلہ
?️ 26 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید
فروری
افغانستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں صیہونیوں کے ردپا
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:ایک صہیونی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی افغانستان
جون
امریکہ روس پر دہشت گرد حملوں کے لیے داعشی فورسز کو بھرتی کرنے کی کوشش میں
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی فارن انٹیلی جنس نے آج اطلاع دی کہ
فروری
مغربی ممالک نے سلامتی کونسل میں ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح مغربی ممالک نے ایک بار پھر اقوام
اکتوبر
حماس اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کے شرایط
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں صہیونی
جولائی
روس کی نظر میں پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات کسی بھی فوری حل کا سبب نہیں بن سکی
?️ 16 اگست 2025 روس کی نظر میں پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات کسی بھی
اگست