بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں۔ بلاول بھٹو

?️

کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ کیلئے حوصلے، جمہوریت اور امید کی علامت ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ محترمہ نے اپنی زندگی جمہوری، ترقی پسند پاکستان کیلئے وقف کر دی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وہ خواتین کے حقوق، اقلیتوں کے تحفظ، غریبوں کی فلاح کیلئے لڑتی رہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست ہمدردی اور یقین محکم کی بنیاد پر استوار تھی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوجوان ناانصافی، عدم مساوات اور انتہاپسندی کے خاتمے اور نوجوان جمہوریت کی مضبوطی اور قومی اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے، ان کے بچے اور جیالے ان کے خواب کے محافظ ہیں، شہید محترمہ کا مشن ہماری ہر جدوجہد میں زندہ ہے۔

مشہور خبریں۔

نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا

?️ 21 اکتوبر 2025نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مسجد کے باہر کورونا وائرس کے حوالے سے اہم عمل شروع کردیا گیا

?️ 26 اپریل 2021برلن (سچ خبریں) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ماہ رمضان کی مناسبت

فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت خطرے میں!

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی یوسف المبوح نے

وزیراعظم کا بڑا اعلان؛ صنعتوں کے لیے بجلی سستی کردی

?️ 30 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری برادری اور صنعتوں

صہیونی میڈیا: سنوار نے اسرائیل کو دو ناقابل فراموش سبق سکھائے

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے اپنی ایک

بلوچستان: خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے اقدامات، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

?️ 27 نومبر 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے

ترمیمی بلز کا تنازع، صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری کی خدمات واپس کردیں

?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان صدر  نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے