بےروزگاری کے خاتمے کے لئے عثمان بزدارکا فوری نوکریاں دینے کا وعدہ

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

ملتان (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اہم وعدہ دیتے ہوئے  کہا ہےکہ بےروزگاری کے خاتمے کیلئے 70 ہزار نوکریاں فوری دیں گے، تعلیم وصحت سمیت تمام محکموں کی70 ہزار آسامیاں خالی ہیں، وزیراعظم مہنگائی پیکیج کا جلد اعلان کرینگے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان میں ٹینک چوک پر کورونا ویکسی نیشن موبائل سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کورونانے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔پاکستان نے وباء سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی۔ کورونا سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسی نیشن واحد راستہ ہے۔ حکومت پنجاب نے کورونا ویکسی نیشن کے لئے گھر گھر مہم لانچ کردی ہے اور روزانہ10 لاکھ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 18 ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، دسمبر تک8 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔اپنے پیاروں کو وباء سے محفوظ بنانے کے لئے کورونا ویکسی نیشن کرائیں۔ شہری کورونا ویکسی نیشن مہم کامیاب بنانے میں حکومت سے تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جلد بہاولپور اور ملتان کا تفصیلی دورہ کرکے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے افسران کی کمی پوری کررہے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں۔رول آف بزنس کی ترمیم اور منظوری حکومت کا کارنامہ ہے۔ مرحلہ وار تمام محکمے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منتقل کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم RED کا باقاعدہ افتتاح کیا اور موبائل ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسی نیشن کیلئے آنے والی خواتین سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسی نیشن موبائل سینٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع ملتان میں ٹارگٹ کا 54 فیصد حاصل کر لیا ہے اور دسمبر تک سوفیصد ویکسی نیشن کریں گے۔

مشہور خبریں۔

کینیڈا کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحہ برآمد

?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ ترکی

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی سطحی سیاسی اور

ٹویٹر کے ہفتے بھر کے عدم استحکام کا خاتمہ

?️ 5 نومبر 2022سچ خبریںٹویٹر سوشل نیٹ ورک نئے مالک ایلون مسک کے انتظامی دور

آزاد کشمیر کا مالی سال 24-2023 کا بجٹ بغیر بحث کے قانون ساز اسمبلی سے منظور

?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کی قانون

زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے ملک بھر میں زائدالمیعاد شناختی

انسداد دہشتگردی اور بینکنگ کورٹ سے عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف

ٹرمپ کے متضاد بیانات پر روس کا ردعمل

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری مدودف نے کہا

آرٹیکل 63-اے کی تشریح کے لیے صدر مملکت کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا

?️ 17 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے منحرف اراکین کی نااہلی سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے