?️
اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے مطابق عالمی برادری کے موقف کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ کشمیر تنازع پر اقوام متحدہ کا موقف برقرار ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ بیان اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ کشمیر تنازع پر اقوام متحدہ کا موقف ”برقرار ہے “ اوراس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیان درست وقت پر آنا خوش آئند ہے کیونکہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو دو سال مکمل ہوچکے ہیں، جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورچوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس بیان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ برائے جموں و کشمیر کے من گھڑت اٹوٹ انگ کے دعوے کو بھی رد کر دیا ہے۔ بھارت خودکو یاد دلاتا رہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر مسلمہ تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے طویل تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ( یو این ایس سی ) کی متعدد قراردادیں موجود ہیں کہ کشمیر کا حتمی فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا جس کا اظہاراقوام متحدہ کی سرپرستی میں جمہوری طریقے سے آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کیاجائے گا۔
مشہور خبریں۔
سوتے ہوئے بھی آنکھیں کھلی رکھنا؛صیہونی اخبار کا صیہونیوں کو مشورہ
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر
فروری
مسجد اقصیٰ کی اہمیت اور تاریخی تفصیلات
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصی ایک مقدس اور زمین پر اہم مقام کی حیثیت
اپریل
غزہ میں 70 فیصد شہداء خواتین اور بچے
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے غزہ میں جنگ بندی کا
نومبر
یمن کی انصار اللہ سلامتی کونسل کی قرارداد ایک سیاسی کھیل
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ
جنوری
داعش کی پکار؛ غزہ کے بجائے افغانستان میں جہاد کرو
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک نیا مضمون شائع کر کے
مئی
یمنیوں کا ایک بار پھر سعودی تیل کمپنی پر میزائل حملہ
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک بار پھر
ستمبر
لبنانی وزیر اعظم: یونیفل کے خلاف بار بار جارحیت ملک کے جنوب کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان میں اقوام متحدہ کی
جون
نیویارک کے مظاہرین: غزہ میں نسل کشی کا خاتمہ کریں
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: نیویارک میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین اقوام متحدہ کے سامنے
جولائی