?️
ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے اب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ٹیکنیکل فورم ہے یا سیاسی فورم ہے، اگرفیٹف ٹیکنیکل فورم ہے تو ہمیں وائٹ لِسٹ میں ہونا چاہیے تھا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ فیٹف نے کہا کہ 27 نکات پر عمل کریں تو وائٹ لسٹ میں جائیں گے، ہم27 میں سے 26 نکات پر مکمل عمل کر چکے ہیں، پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف جو اقداما ت کیے ہیں، اس کے بعد کوئی جواز نہیں کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فیٹف کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ٹیکنیکل فورم ہے یا سیاسی فورم ہے؟ اگر فیٹف ٹیکنیکل فورم ہے تو ہمیں وائٹ لسٹ میں ہونا چاہیے تھا، بھارت نے اس فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے اور کچھ قوتیں سمجھتی ہیں کہ پاکستان پر مسلسل تلوار لٹکتی رہنے سے ان کے مقاصد حاصل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی قومی ضرورت کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان جلد ہی گرے لسٹ سے باہر آ جائے گا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت میں یورینیم کے پکڑے جانے کا معاملہ مختلف فورمز پر اٹھایا ہے، اگریہ پاکستان میں ہوتا توانڈیا نے آسمان سر پراُٹھالینا تھا۔
افغانستان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ افغانستان میں خانہ جنگی ہوئی تو پاکستان اس کی زد میں آسکتا ہے، پاکستان میں پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے کی مزید سکت نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ورچوئل اجلاس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
لاہور: فیشن ڈیزائنر کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر لاہور نے امن و امان کی صورتحال
نومبر
ملک میں ہائبرڈ و بادشاہی نظام ہے، بادشاہ کی بات نہ سننے پر تکلیف تو ہوگی، شاہد خاقان عباسی
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی
جولائی
مولانا نے نواز شریف اور زرداری کے سامنے درد دل بیان کیا
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
مارچ
کیا فلسطینی عوام بھی طوفان الاقصیٰ کی حامی ہے؟
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: قابضین کے خلاف قابل فخر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے اچانک
اکتوبر
پنجاب سخت ترین آفت کا شکار، کسی سے مدد نہیں مانگی۔ عظمی بخاری
?️ 11 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
عراق میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا
?️ 24 اپریل 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں، علی ظفر
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹر علی ظفر
اپریل
صیہونی حکومت کو تسلیم کرنا ہمارے منصوبے میں شامل نہیں: طالبان
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم
ستمبر