بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد سیاسی صورتحال، افغان مفاہمتی عمل اور اس میں پاکستان کے کردار پر بات کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں تخریب کاری کے لیے استعمال کیا ہے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کابل کی سرزمین کو پاکستان میں شر انگیزی کے لیے استعمال کرنے پر سخت تکلیف ہوتی ہے۔وزیر خارجہ نے اس امر کی تردید کی کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں کارروائیوں کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال ہوگی۔

پاک افغان تعلقات کے حوالے سے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک خود مختار، جمہوری اور پرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت جو صورت حال ہے اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے۔انہوں نے پاکستان میں طالبان کے ٹھکانوں کی موجودگی کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انکی قیادت کی جڑیں افغانستان میں ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹرویو کے دوران افغانستان کے ساتھ شراکت کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم امن کے لیے شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں’۔

انہوں نے خطے میں امریکی افواج کی واپسی اور انتظامی امور پر افغان دھڑوں میں اختلاف کی بنیاد پر دوبارہ خانہ جنگی کے امکان کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کی شراکت داری کے لیے تیار ہیں اور توقع ہے کہ لینڈلاک ملک میں ایک اور خانہ جنگی نہیں ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پرامن، محفوظ اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے واحد راستہ افغانوں میں مفاہمت، بقائے باہمی اور بات چیت ہے۔

انہوں نے افغانستان میں مستقل بنیادوں پر امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے تمام افغان رہنماؤں کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ ہم افغانستان میں امن اور اس کے استحکام کے خواہاں ہیں اور سمجھتے ہیں اس طرح علاقائی روابط کو فروغ ملے اور دونوں ممالک کے لیے معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اقتصادی سلامتی، سرمایہ کاری، دوطرفہ اور علاقائی تجارت، امن اور استحکام نہ صرف افغانستان بلکہ ہماری بھی خواہش ہے اور یہ ہمارے لیے بھی ناگزیر ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی امداد پر ڈاکہ ڈالنے پر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں کو

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا ماضی میں اپنے مالی حالات کا انکشاف

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مہیش بھٹ کی بیٹی، اپنے دور کی مقبول اداکارہ اور

روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات؛ موضوع کیا ہے؟ ٹرمپ کیا کہتے ہیں؟

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:روس اور امریکہ کے درمیان آبنائے بیرنگ کے نیچے 100  کلومیٹر

عزم استحکام آپریشن کے بارے میں اسد قیصر کا بیان

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: رہنما پی ٹی آئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد

سعودی عرب کو روسی ہتھیار یمنیوں کو دیے جانے کا خوف

?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن

لبنان حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کے مطالبات کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کا جنوب اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گا

حلب میں امریکہ کیا کردار ادا کررہا ہے؟

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: علیرضا مجیدی – اگر کوئی حلب کی ایسی صورت حال

منظر عام پر آنے والی ویڈیو کا ایک حصہ درست ہے،اعظم سواتی

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے سینیٹر اعظم سواتی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے