بھارتی ڈیلٹا وائرس سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا

اسد عمر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ بھارتی ڈیلٹا ویرئینٹ پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ پاکستان میں نئے کورونا کیسز میں 15 سے 20 فیصد ڈیلٹا کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وفاقی کابینہ کو ڈیلٹا وئیرنٹ کی سنگینی سے آگاہ کردیا گیا۔ بریفنگ کے دوران سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ڈیلٹا وئیرنٹ پاکستان میں بھی موجود ہے،بھارتی ڈیلٹا ویرئینٹ سرحدوں کے پار تیزی سے پھیلا ، ڈیلٹا وئیرنٹ سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد کم سطح پر ہے ۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم ‘ڈیلٹا’ کی موجودگی کے شبہے میں 28 نمونے تشخیص کے لیے بھیج دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نمونے میو، سروسز اور جناح سمیت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں سے جمع کیے گئے جن میں ڈیلٹا قسم کی مخصوص علامات پائی گئی ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق شہر میں ڈیلٹا قسم کی ممکنہ موجودگی سے اہل لاہور کو شدید خطرہ لاحق ہے۔اس حوالے سے سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ماہرین نے نمونوں کے سائنسی بنیاد پر جائزہ لینے کا فیصلہ اس وقت کیا جب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آئی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی کے لیے سفر پر تشویش ہے جبکہ حالیہ دنوں میں راولپنڈی میں ڈیلٹا قسم کے ایک درجن سے زائد کیسز کی اطلاع موصول ہوئی۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پنجاب میں کورونا کی برطانوی قسم کے مثبت کیسز کی تعداد میں صوبے بھر میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ وائرس کی تیسری لہر کے دوران برطانوی قسم کے کیسز پنجاب میں غیر معمولی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ووہان قسم کے 28 مثبت کیسز دراصل ڈیلٹا وائرس میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام نے کیسز کا جائزہ لینے کے لیے تازہ 28 نمونے تفتیش کے لیے ارسال کر دیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بھارت میں تباہی پھیلانے کے بعد ڈیلٹا قسم عالمی خطرہ بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کے ماہر امراض سینہ ڈاکٹر شیرین خان نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں سامنے آنے والی کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ زیادہ مہلک ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیرین خان کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرئینٹ کے مریض کے بیمار ہونے کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے، اس میں تیز بخار، جسم درد ہوتا ہے اور یہ بہت جلد پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے، اس کی تشخیص کا وقت بھی بہت کم ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلے بڑی عمر کے لوگ کورونا میں مبتلا ہورہے تھے اب درمیانی عمر کے نوجوان بھی کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر شیرین خان نے کہا کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا میں مبتلا اتنے مریض آرہے ہیں کہ کوئی بھی بیڈ 30 منٹ بھی خالی نہیں رہتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایکس (ٹوئٹر) پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے

کیا نیتن یاہو کی شخصیت دو قطبی ہے؟

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں اسرائیلی وزیراعظم

افغان طالبان عبوری حکومت میں پاکستان مخالف لابی سرگرم ہے، وزارت خارجہ

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان

وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ

?️ 22 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے

بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ میں متعدد لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے

صیہونی ریلوے کمپنی کا مرکزی سرور ہیک 

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:اپنی تازہ ترین کارروائی میں سائبر ایوینجرز گروپ نے صیہونی ریلوے

ہم خانہ جنگی کے دہانے پر ہیں:صیہونی سربراہ

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے عدالتی اصلاحات کے میدان میں نیتن

Exactly What to Eat For a Week to Lose Weight, The Healthy Way

?️ 4 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے