بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کا جلد خاتمہ کیا جائے گا۔ صدر و وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا اور میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوابی حملے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مستونگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل بغیر امریکی حمایت ایران پر حملہ نہیں کرسکتا۔ ملیحہ لودھی

?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا

فلسطینیوں کی حمایت کرکے پاکستان نے مسلم امہ کے دل جیت لیئے، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

?️ 29 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے بے گناہ

پوتن نے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے کے امکان کا اعلان کر دیا

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: روسی صدر نے آج کہا کہ امریکی حکومت نے یوکرین

برطانوی عدالت کے حکم نامہ میں شہباز شریف کا نام  نہیں: شہزاد اکبر

?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نےشہباز

کویت کے لیے امریکی اڈوں کی میزبانی کی بھاری قیمت

?️ 8 جون 2026سچ خبریں:ایک تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کویت نے

تل ابیب کی جنگ بندی کی مدت میں لبنان پر 1000 سے زائد حملوں کا اعتراف

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے نام نہاد جنگ بندی کی

غزہ میں اسرائیل کا تباہ کن حملہ کوئی فوجی منطق نہیں رکھتا

?️ 17 ستمبر 2025غزہ میں اسرائیل کا تباہ کن حملہ کوئی فوجی منطق نہیں رکھتا

اسرائیل اب بھی حماس کی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکا

?️ 6 ستمبر 2025اسرائیل اب بھی حماس کی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے