بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ وزیر داخلہ

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ فیصلہ ہوا تھا کہ جب تک طیارے گرنے کی ویڈیوز ہمارے پاس نہیں ہوں گی اعلان نہیں کریں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں پس پردہ رہ کر کام کر رہی تھیں۔ اور ہماری خفیہ ایجنسیز نے پس پردہ رہ کر بھارت کی ہر چالاکی کا پردہ چاک کیا۔ لیکن چند لوگ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بدولت ہم بھارت کے ہر مذموم منصوبے سے آگاہ تھے۔ اور پاک بھارت جنگ جیتنے میں خفیہ ایجنسیز کا مرکزی کردار ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ جب بھارت کے جہاز گر گئے تو فیصلہ یہ ہوا کہ جب تک ثبوت نہیں ہو گا ہم اعلان نہیں کریں گے۔ جبکہ ہمیں ریڈار کے ذریعے پتہ چل گیا تھا لیکن فیلڈ میں ثبوت چاہیئے تھے۔ ویڈیوز ان کے میڈیا کے پاس بعد میں اور ہمارے پاس پہلے پہنچتی تھیں۔ بھارت کے گرائے گئے 6 کے 6 جہازوں کی ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں جس میں وہ گرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے غیبی مدد کی تھی۔ بھارت نے ہمارے ایک بیس پر 7 راکٹ فائر کیے۔ اور وہ اہم بیس تھا۔ لوگ پریشان ہو گئے کہ اس بیس پر قیمتی اثاثے موجود ہیں۔ تاہم ساتوں میزائل بیس تک نہیں پہنچ سکے۔ کوئی پہلے گر گیا کوئی بعد میں گرا۔ کسی بھارتی میزائل کو پاکستانی ائیر بیسز تک رسائی نہیں مل سکی۔

مشہور خبریں۔

بیور بیچ کی تقریبات ، بن سلمان شدت پسندی سے لڑ رہا ہے یا اسلام سے؟

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:  فرانس نے گزشتہ روز شاہ عبداللہ کے معاشی شہر میں

درختوں کی بیماری کی شناخت  ڈیجیٹل اسٹیکر کے ذریعہ

?️ 10 جولائی 2021نارتھ کیرولینا (سچ خبریں) نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اہم کارنامہ

ترکی میں ایک بار پھر اقتدار کی اندرونی کشمکش

?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر اردوغان کے سب سے قریبی اور بااثر

پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات سختی سے مسترد کردیے

?️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے

عاصم منیر نے عمران خان کو قید کرکے سب کنٹرول کیا ہوا ہے اب ایکسٹینشن چاہتے ہیں، قاسم خان

?️ 30 جولائی 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے

امریکہ میں بائیڈن کی مقبولیت میں 33 فیصد تک کمی

?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں کیے جانے والے ایک حالیہ سروے سے پتہ

یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر اہم کاروائی

?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی

سانحہ سیالکوٹ کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ سیالکوٹ کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے