?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ پاکستان ایل او سی کی دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا، کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان ایل او سی کی دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا۔کسی کو بھی اپنی طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہیے۔کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔
خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر طاقت کی بنیاد پر قائم کیا۔ بھارتی آرمی چیف کے اس بیان پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاید بھارتی آرمی چیف پاکستان میں در اندازی کی کوشش کے نتیجے میں ابھی نندن کے طیارے کا گرنا اور باقی طیاروں کا تباہ ہونا بھول گئے ہیں۔
شاید بھارت کو لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والا نقصان بھی یاد نہیں ہے۔ بھارتی آرمی چیف بھارتی پنجاب میں بدامنی بھی بھول چکے ہیں، اور تو اور بھارتی آرمی چیف مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کی ناکامی پر کیا کہیں گے؟
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہندو حکومت سیاسی مقاصد کے لیے عوام کو بیوقوف بنانے میں لگے رہتی ہے۔ بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی حدیں پار کرچکا ہے، بھارتی آرمی چیف افغانستان پر دنیا کو بیوقوف مت بنائیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی گئی، افغانستان میں بھارتی اسپانسرڈ 67 ٹریننگ کیمپ کام کرتے رہے۔


مشہور خبریں۔
کوئی نہیں جانتا کہ حزب اللہ کا اگلا قدم کیا ہوگا
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: اتوار کے روز اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ،
نومبر
تونس کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے بارے میں اہم بل پیش کردیا گیا
?️ 8 جون 2021تونس (سچ خبریں) تونس کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار
جون
نادرا نے قومی شناختی قوانین میں تبدیلیاں کردیں
?️ 21 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی
جولائی
زہران ممدانی کے ریمارکس پر نیتن یاہو کا ردعمل
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیٹن یاہو نے نیویارک سٹی کے نئے
نومبر
ایران کا یورپ کی تجاویز کا جواب
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے اعلان
اگست
سال نو پر ہلڑ بازی سے متعلق پنجاب حکومت نے حکم نامہ جاری کردیا
?️ 29 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سال نو پر ہلڑ بازی کرنے والے شہری ہوشیار رہیں
دسمبر
پاکستان و چین کا ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مہارت کے فروغ کا تاریخی معاہدہ
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور
جون
امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے
جنوری